ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : جموں میں تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم

Jammu and Kashmir News : جموں میں کل شام تیز ہواوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گرجانے کی وجہ سے یہاں کا بجلی نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : جموں میں تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم
جموں و کشمیر : جموں میں تیز آندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم

جموں : جموں میں کل شام تیز ہواوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گرجانے کی وجہ سے یہاں کا بجلی نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ، جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  ۔ جموں میں اس وقت درجہ حرارت چالیس ڈگری سے زیادہ ریکارڈ درج کیا جارہا ہے اور لوگ اپنے گھروں کے اندر بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں ، لیکن پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں ، جس کو لے کر آج گانگریس کے ورکروں نے حکومت کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔


احتجاجیوں کا کہنا تھا اگرچہ سرکار جموں کو اسمارٹ سٹٰی بنانے کا دعوا کر رہی ہے ، لیکن ابھی تک یہاں کا بجلی نظام بھی ٹھیک نہیں کیا گیا ہے اور گرمیوں کے موسم میں یہاں ہمیشہ ایسی ہی صورت حال رہتی ہے ۔ ایک مقامی نوجوان انیل گپتا نے کہا کہ وہ ایک آئس کریم فیکٹری چلارہے ہیں ، لیکن پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کا بنایا گیا سارا مال خراب ہو گیا ہے ۔


وہیں بجلی کا اثر کورونا مریضوں پر بھی پڑرہا ہے ، جن کو  آکسیجن کنسنٹریٹر کے ذریعہ سے آکسیجن فراہم کیا جارہا ہے ۔ ادھر مکیش نامی ایک شخص نے بتایا کہ وہ گاندھی نگر جموں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا علاقہ میٹرڈ علاقہ ہے ، لیکن کل سے اس علاقہ میں بھی بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تاہم محکمہ بجلی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ بجلی کو بحال  کرنے میں جٹ گیا ہے اور جلد ہی بجلی بحال کردی جائے گی ۔


ادھر پی ڈی ڈی کے پرنسپل سکریٹری نے بجلی کی بحالی کو لے کر افسروں  کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی مٹیگ کی ، جس میں بجلی کی بحالی اور نظام کو مضبوط بنانے پر افسروں پر زور دیا گیا ۔ تاکہ آنے والے وقت میں ایسی صورت حال دوبارہ پیدا نہ ہو ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 03, 2021 11:16 PM IST