உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر: Shri Amarnath Yatra کے لئے پیشگی رجسٹریشن 11 اپریل سے ہوگی شروع

    س بار کی خاص بات یہ ہے کہ بورڈ نے یاتریوں کے لئے 2.75 کلو میٹر کی  بالف تل سے دومیل کے راست کو پورا کرنے کے لئے مفت  کار بیٹری سروس  چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    س بار کی خاص بات یہ ہے کہ بورڈ نے یاتریوں کے لئے 2.75 کلو میٹر کی بالف تل سے دومیل کے راست کو پورا کرنے کے لئے مفت کار بیٹری سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    Pre registration for Shri Amarnath Yatra: یاتریوں کی حفاظت اور ان کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ نے تمام تیاریوں کا آغاز کیا ہے سری امرناتھ شرائین بورڈ کے حکام کے مطابق اس سال کی ایڈوانس رجسٹریشن کے لئے ابورڈ نے کئی بینکوں سے تعاون طلب کیا ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: اس سال کی امرناتھ یاترا کی تیاریاں زورو شور سے شروع ہوگئی ہیں۔ اس کی  یاترا  اس لئے خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ یاترا کووڈ کے دو برسوں تک معطل رہنے کے بعد شروع ہورہی ہے جس وجہ سے سرکار کے ساتھ ساتھ عام یاتری اور دیگر لوگ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے ہی  یہ بات بتائی گئی ہے کہ اس سال کی یاترا 43 روز تک جاری رہے گی اور  یاتریون کا پہلا قافلہ تیس جون کو یاترا پر روانہ ہوگا۔ گیارہ اگست تک یاترا جاری رہے گے اور اس دن رکھشا بندھن کے موقع پر یاترا اختتام پزیر ہوگی۔ اگر ہم ایڈوانس رجسٹریش کی بات کریں تو فیہ رجسٹریشن ہندوستان کے مختلف حصوں مین اپریل گیارہ سے شروع ہوگی جس کے لئے شری امرناتھ جی شرائین بورڈ  نے ساری تیاریاں شروع کی ہیں۔ کیونکہ اس بار ریکارڈ تعداد میں یاتری امرناتھ گُپھا کے درشنف کے لئے آنے کی امید ہے۔

    یاتریوں کی حفاظت اور ان کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے شری امرناتھ  جی شرائین بورڈ نے تمام تیاریوں کا آغاز کیا ہے سری امرناتھ شرائین بورڈ کے حکام کے مطابق اس سال کی ایڈوانس رجسٹریشن کے لئے ابورڈ نے کئی بینکوں سے تعاون طلب کیا ہے۔ جن بینکوں میں ایڈوانس رجسٹریشن ہوگی ان میں پنجاب نیشنل بینک، جے کے بینک، یس بینک اور ایس بی آئی شامل ہیں۔ ان سبھی بینکوں میں یہ رجسٹریشن ایس اے ایس بی کی ویب سائیٹ www.shriamarnathjishrine.co  کے زریع ممکن ہوپائے گی۔  ایک گروپ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور پچاس سے کم لوگ رجسٹریشن کر پائیں گے جو لوگ ملک کے باہر رہتے ہیں انکی رجسٹریشن پی این بی میں ہوگی جس کے لئے بورڈ نے جموں سرکل آفس میں cojkitd@pnb.co.in نامی ویب سائیٹ اور  ای میل بنایا گیا ہے۔ یاتری اس میل کے زریع اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ جس کے لئے انکو اپنا ہیلتھ سرٹیفیکیٹ بھی پیش پیش کرنا ہوگ ۔ جو یاتری ایڈوانس رجسٹریشن نہیں کر پائیں گے انکی موقع پر رجسٹریشن کی بھی سہولیات رکھی گئی ہیں۔ یہ رجسٹریشن  کی یہ سہولیت جموں اور سری نگر میں میسر رکھی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حجاب کے بہانے القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری نے اگلا زہر، 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو بتایا بہن، ویڈیو جاری کرکے پڑھی کویتا
    جو بھی یاتری یاترا کرنا چاہے ان کو کئی لوازمات پورے کرنے ہونگے جن میں ایک درخواست، ہیلتھ سرٹیفیکیٹ اور چار پاسپورٹ سائیز فوٹو گراف شامل ہیں۔ اسی طرح تیارہ سال سے کم اور پچتھر برس سے زیادہ عمر والے لوگوں کو یاترا پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو خواتین  چھ مہینوں سے حاملہ ہوں ان کو بھی یاترا پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سال کی یاترا کی خاص بات یہ ہے کہ اسبار یاترا دونوں راستو ں یعنی اننت ناگ کے پہلگام اور گاندربل کے بال تل راستے سے ہوگی۔ بورڈ نے پہلے ہی یہ فیصلہ کیا ہے کہ اک دنف میں صرف دس ہزار یاتری ہی شری امرناتھ جی کی یاترا کر سکیں گے۔ ان میں وہ فیاتری شامل نہیں ہونگے جو بذریع لیلی کاپٹر گُپھا تک پہنچے گے۔

    اس بار کی خاص بات یہ ہے کہ بورڈ نے یاتریوں کے لئے 2.75 کلو میٹر کی  بالف تل سے دومیل کے راست کو پورا کرنے کے لئے مفت  کار بیٹری سروس  چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے حال ہی میں کئی میٹنگوں کا انعقاد کیا  جن میں شری امرناتھ شرائین بورڈ کے ممبرانف بھی شامل ہوئے۔ ان میٹنگوں  میں انہون نے سکیورٹی اور دیگر  ایجنسیوں کو ہدایات دیں کہ وہ سکیورٹی کے لئے خاص بندوبست کرین۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کا خاص خیال رکیں کہ یاتریوں کو کسی بھی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: حجاب کے بہانے القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری نے اگلا زہر، 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو بتایا بہن، ویڈیو جاری کرکے پڑھی کویتا
    Published by:Sana Naeem
    First published: