உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیاحوں کی آسانی کیلئے ٹنگمرگ سے گلمرگ تک مختلف مقامات پر ایک ہی رنگ کے سائن بورڈ کئے جارہے ہیں نصب

    شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ونٹر ٹیورزم کے دوران سیاحوں کی بہتر سہولیات کے لئے تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ سیاحوں کے مشکلات کودور کرنے کی غرض گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے جگہ جگہ سائن بورڈ نصب کئے ہیں۔تاکہ سیاح دھوکہ دہی کے بغیر آسانی سے اپنی منزل پہنچ سکیں۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
    دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح آئے۔اگلے سال بھی امید یہی کی جارہی ہے زیادہ سے زیادہ سیاح وارد گلمرگ ہوجائے۔موسم سرما میں سیاحوں کی آمد اور انہیں بہتر سہولیات دستیاب رکھنے کے سلسلے میں گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کئی اہم قدم اٹھائے ہیں۔ گلمرگ میں کبھی کبھار یہ شکایتیں موصول ہوتی تھی کہ سیاحوں کو کسی جگہ پہنچنے پر دھوکہ دہی کاسامنا رہا۔سیاحوں کی آسانی کے لئے ٹنگمرگ سے گلمرگ تک مختلف مقامات پر ایک ہی رنگ کے سائن بورڈ نصب کئے جارہے ہیں جن کے ذریعے سے گلمرگ مزید جاذب نظر اور گلمرگ آنے والے سیاح کو کسی بھی جگہ پہنچنے پر آسانی ہوگی۔

    گلمرگ میں دنیا بھر کے مختلف زبانوں کے بولنے والے سیاح آتے ہیں۔اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے گلمرگ اور ٹنگمرگ میں مختلف مقامات پر تین زبانوں میں سائن بورڈ نصب کئے گئے ہیں تاکہ دھوکہ دہی سے سیاح بچ سکیں اور آسانی سے وہ پڑھ کر اپنی منزل تک پہنچ پائیں۔ گلمرگ میں سیاحوں کو بہتر انفراسٹرکچر اور اچھی سہولیات فراہم کرنے میں یہاں کے اسٹیک ہولڈرز کا اہم رول رہتاہے۔

    سیاحوں کی آسانی کے لیے سائن بورڈ نصب کرنے پر گلمرگ سے جڑے لوگوں اور سیاحوں نے اس اقدام کی ستائش کی۔ محکمہ سیاحت، گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ یہاں کے تمام ہوٹلئیر اور دیگر منسلک لوگ موسم سرما میں بھی سیاحوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔ونٹر کےموسم میں گلمرگ میں پہلے ہی برفباری ہوتی۔جس کے نمٹنے کے لئے تیاریاں پہلے ہی کی جاتی ہے۔

    NASAکا اسپیس کرافٹ خلا میں 22500KMفی گھنٹہ کی رفتارسے سیارچے سے ٹکرا گیا، جانئے پھر کیاہوا

    T20 World Cup میں اترے گی زخمی بھارتی ٹیم! ایک کھلاڑی باہر، 4 کی کاردگی خراب۔۔۔

    محکمہ سیاحت اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے تیاریوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔ ان تیاریوں میں اسٹیک ہولڈرز کا بھی خاصا عمل دخل رہتا ہے۔امید یہی کی جاتی ہے کہ موسم سرما اور آنے والے سال میں بھی سیاح زیادہ سے زیادہ گلمرگ آکر یہاں کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوسکیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: