உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Dubai Expo 2020 میں جموں و کشمیر کو بطور آل ویتھر ٹورسٹ ڈسٹینیشن کیا گیا پیش

    Dubai Expo 2020 میں جموں و کشمیر کو بطور آل ویتھر ٹورسٹ ڈسٹینیشن کیا گیا پیش

    Dubai Expo 2020 میں جموں و کشمیر کو بطور آل ویتھر ٹورسٹ ڈسٹینیشن کیا گیا پیش

    J&K News : دبئی ایکسپو 2020 (Dubai Expo 2020) میں جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کی سیاحتی صنعت کو مزید تشہیر بخشنے کیلئے محکمہ سیاحت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مادے کو ملک کی غیر متوازی اور ہر موسم کی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے زور دیا ہے۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر:  دبئی ایکسپو 2020 (Dubai Expo 2020) میں جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کی سیاحتی صنعت کو مزید تشہیر بخشنے کیلئے محکمہ سیاحت نے جموں و کشمیر کے سیاحتی مادے کو ملک کی غیر متوازی اور ہر موسم کی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے زور دیا ہے۔ جموں و کشمیر کی سیاحتی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے سیاحت کے سکریٹری سرمد حفیظ نے ایکسپو کے مندوبین کے سامنے ایک پریزنٹیشن کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پیش کی جانے والی سیاحتی مصنوعات کی نمایاں خصوصیات، موسمی تفریق اور پرکشش مقامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز اور محکمہ کی طرف سے پچھلے ایک سال کے دوران کی گئی سرگرمیوں کو بھی بیان کیا۔

    یکے بعد دیگرے میٹنگوں کی ایک سیریز میں سیاحت کے سکریٹری نے جموں و کشمیر میں سیاحتی مصنوعات کے اسپیکٹرم کو مزید وسیع کرنے کے لیے محکمہ سیاحت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو شمار کیا۔ انہوں نے خاص طور پر 75 کم معروف اور آف بیٹ مقامات کی تشہیر کا ذکر کیا ، جس سے ایڈوینچر سرگرمیوں جیسے ٹریکنگ، اسکیئنگ، رافٹنگ وغیرہ کو مزید تقویت ملتی ہے اور مختلف قسم کے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے پکوانوں، ورثے اور ثقافت کا ایک مجموعہ پیش کیا۔

    سرمد حفیظ نے جموں و کشمیر کے تارکینِ وطن کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں اس بات کی جانب راغب کیا کہ وہ وہاں کی مقامی کمیونٹیز میں یونین ٹیریٹری کی انفرادیت کو فروغ دیں اور خلیج اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سرمد حفیظ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قدرتی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، جن سے یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ڈائریکٹر ٹورزم جموں وویکانند رائے اور ڈائریکٹر ٹورزم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو میٹنگوں کے دوران سیاحت کے سکریٹری کے ہمراہ تھے۔ یہ ملاقاتیں دبئی ایکسپو 2020 کی سرگرمیوں کا حصہ تھیں۔ ایکسپو کے دوران انفراسٹرکچر، رئیل اسٹیٹ، سیاحت اور مہمان نوازی سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

    واضح رہے کہ رواں موسم میں گلمرگ اور پہلگام میں سیاحوں کی ریکارڈ توڑ آمد سے یہاں کی سیاحتی صنعت میں ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے۔ جبکہ سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر کی مناسب تشہیر کے ذریعے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر سیاحوں کو جموں کشمیر کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ ایسے میں محکمہ سیاحت بھی دبئی ایکسپو جیسے پروگراموں کو عملی جامہ پہنا کر معاشی اعتبار سے اہم ترین سیاحتی صنعت کو مزید وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: