உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں دھوم دھام سے منایا گیا وزیر اعظم مودی کا یوم پیدائش

    گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں دھوم دھام سے منایا گیا وزیر اعظم مودی کا یوم پیدائش

    گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں دھوم دھام سے منایا گیا وزیر اعظم مودی کا یوم پیدائش

    سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا نام لے کر ان دونوں جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے لوگوں کا استحصال کیا۔ شرما نے کہا کہ اب جموں وکشمیر میں واحد بی جے پی ہے ، جو نیا کشمیر بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ یہ پارٹی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    گلمرگ : وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ گلمرگ کے سرحدی علاقہ بوٹا پتھری میں بڑے ہی دھوم دھام سے منائی گئی ۔ وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کے موقع بی جے پی کا پارٹی پروگرام منعقد ہوا ۔ پروگرام میں بی جے پی جموں وکشمیرکے اسٹیٹ جنرل سکریٹری سنیل شرما اور بارہمولہ کپواڑہ بی جے پی کے انچارج  پربھاری انور خان اور دیگر لیڈران نے شرکت کی ۔ کافی تعداد میں گجر بکروال سے وابستہ مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ لوگوں نے روایتی انداز میں ڈھول بجا کر لیڈران کو استقبال کیا ۔ بوٹا پتھری میں فارسٹ رائٹس ایکٹ کے آغاز کے بعد یہ پہلا بی جے پی کا پروگرام تھا ۔ فارسٹ رائٹس ایکٹ کے آغاز کے سلسلے میں گجر بکروال طبقے کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے دیرینہ مطالبات پر عمل درآمد ہوا ہے ۔ یہاں بی جے پی نے گجر بکروال اور دیگر قبائلی علاقے کے لوگوں میں راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کئے ۔

    تقریب میں بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری سنیل شرما نے سابقہ حکومتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جموں و کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا تھا ۔ سنیل شرما نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کا نام لے کر ان دونوں جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے لوگوں کا استحصال کیا۔ شرما نے کہا کہ اب جموں وکشمیر میں واحد بی جے پی ہے ، جو نیا کشمیر بنانے میں مصروف عمل ہے ۔ یہ پارٹی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کررہی ہے۔

    جموں و کشمیر بی جے پی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری سنیل شرما نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ بی جے پی سترہ ستمبر سے سات اکتوبر کے بیس دنوں تک وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ تقاریب منائے گی ، جن میں وہ لوگوں کی خدمت اورغریبوں تک راشن اور دیگر ضروری سامان جیسی مہم چلائیں گے ۔

    مشتاق احمد چیچی نامی ایک شخص نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس وقت کی مرکزی سرکار پر امید ہے کہ وہ ان کے کاموں اور ان کے مطالبات کو پورا کریں ۔ تاکہ وہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آج تک انہیں نظر انداز ہی کیا گیا تھا ۔ تاہم اب جس طرح مودی سرکار وعدے کررہی ہے ، اس سے لگ رہا ہے کہ ان کا کوئی پرسان حال ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: