ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر :عوامی پارکوں اور باغات کو سیاحوں و عام لوگوں کیلئے بند کرنے کا حکم ، نائٹ کرفیو میں دو گھنٹے کا اضافہ

Jammu and Kashmir News : کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تمام آف لائن پی جی اور یوجی امتحانات 2 مئی 2021 تک ملتوی کردئے گئے ہیں ۔ جبکہ بدھ تک یونیورسٹی کیمپس کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر :عوامی پارکوں اور باغات کو سیاحوں و عام لوگوں کیلئے بند کرنے کا حکم ، نائٹ کرفیو میں دو گھنٹے کا اضافہ
جموں و کشمیر :عوامی پارکوں اور باغات کو سیاحوں و عام لوگوں کیلئے بند کرنے کا حکم ، نائٹ کرفیو میں دو گھنٹے کا اضافہ

جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر اب سرکار نے جموں و کشمیر میں تمام پبلک پارک بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ اس نئے حکم نامے کے تناظر میں اب کسی بھی مقامی یا غیر مقامی سیاحوں و عام لوگوں کو جموں و کشمیر کے کسی بھی پیڈ پبلک پارک میں سیر و تفریح کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔


ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی جموں و کشمیر میں موجودہ کووڈ کی صورتحال کی وجہ سے ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 24 کے تحت حاصل کردہ اختیارات کے استعمال میں ، اس کے تحت یہ حکم دیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام پیڈ عوامی پارکوں کو ویزیٹرس کے لئے بند رکھا جائے گا اور یہ حکم نامہ تاحکم ثانی جاری رہے گا ۔ حکام کے مطابق یہ اقدام جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کے نئے معاملات کے سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ تاکہ پارکوں و مختلف باغات میں موسم بہار کے آغاز میں آنے والے سیاحوں اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد پر قابو پایا جا سکے ۔


ادھر جموں و کشمیر میں ہوائی اڈوں پر سفر کرنے کی غرض سے آنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا کا ٹیسٹ اب لازمی بنا دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ہدایت کے مطابق مختلف پروازوں کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو ہوائی اڈے پر اپنا تازہ کورونا ٹیسٹ دکھانا اب لازمی ہوگا اور صرف کورونا منفی ثابت ہونے والے افراد کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی ۔


ادھر جموں و کشمیر کے مینوسپل حدود میں آنے والے علاقوں میں جاری رات کے کرفیو کے اوقات میں مزید اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پہلے یہ کرفیو رات کے 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہتا تھا ، لیکن اب نئے حکم نامے کی رو سے یہ کرفیو مزید 2 گھنٹوں کیلئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب جموں وکشمیر میں کورونا کرفیو ہر روز رات 8 بجے سے صبح 6 تک نافذ رہے گا اور حکام نے لوگوں کو سختی سے کرفیو پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

دریں اثنا کشمیر یونیورسٹی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تمام آف لائن پی جی اور یوجی امتحانات 2 مئی 2021 تک ملتوی کردئے گئے ہیں ۔ جبکہ بدھ تک یونیورسٹی کیمپس کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آن لائن موڈ میں پروفیسر نیلوفر خان کی زیر صدارت یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس کا فیصلہ لیا ہے ۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2381 افراد کو کورونا وائرس کے لئے مثبت پایا گیا ہے ۔ جبکہ اس دوران اتوار کے روز کورونا کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 11:02 PM IST