ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ختم

ضلع پلوامہ کے مارول علاقہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جھڑپ میں دو آرمی جوان ہوئے زخمی ہیں ۔

  • Share this:
کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کا دہشت گردوں  کے خلاف آپریشن ختم
کشمیر کے پلوامہ کے میوہ باغات میں سیکورٹی اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

ضلع پلوامہ کے مارول علاقہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے تبادلے کے  بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ جھڑپ میں دو آرمی جوان ہوئے زخمی ہیں ۔  آج علی الصبح  پلوامہ کے مارول گاؤں میں فوج اور سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس کی جانب یہ مشترکہ آپریشن اُس وقت شروع کیا گیا ، جب علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ۔


محاصرہ کے فورا بعد ہی ایک رہایشی مکان میں چھپے دہشت گردوں  نے سیکورٹی فورسیز پر گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوگئے ۔  زخمیوں میں سے ایک جوان جس کی شناخت پچاس آر آر کے سپاہی مہندر سنگھ  کے بطور ہوئی ، اس کو  مزید اعلاج معالجہ کے لیے 92 BASE ARMY HOSPITAL سرینگر منتقل کیا گیا ۔ جبکہ دوسرے فوجی جوان کو معمولی چوٹیں آئی ہیں  ۔ مارول علاقہ کا سیکورٹی فورسیز نے محاصرہ بڑھایا اور دہشت گردوں کی تلاش کافی دیر تک جاری رکھی  ۔  تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔


گولیوں کے تبادلہ میں ایک رہایشی مکان کو بھی کُچھ نُقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ایک روز قبل پلوامہ کے پاری گام پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مختصر گولی باری کے تبادلے کے بعد دہشت گرد  اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ پاری گام میں بھی سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کافی دیر تک جارے رہا تھا ۔


آج پاری گام سے متصل ہی سیکورٹی فورسیز نے مارول گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد آپریش شروع کیا تھا ۔ تاہم دہشت گرد یہاں بھی سیکورٹی فورسیز کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 10:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading