உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور سائبر کرائم میں ملوث شخص کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی  

    J&K News : سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور سائبر کرائم میں ملوث شخص کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی  

    J&K News : سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور سائبر کرائم میں ملوث شخص کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی  

    جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے اور ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں ایک شخض کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ (Pulwama) میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے اور ملک دشمن سرگرمیوں کے الزام میں ایک شخض کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس (J&K Police) کے ایک پریس بیان کے مطابق پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے، سائبر بدمعاشی اور سائبر اسٹالنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ پولیس پلوامہ نے میر مشتاق احمد ولد عبدالغنی ساکنہ بنورہ پلوامہ کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرنے اور نوٹس لینے کا مقدمہ ایف آئی آر نمبر 06/2022 پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج کیا ہے جو متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر مشتاق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے ، جو ہندوستان اور یوٹی جموں و کشمیر کی خودمختاری، سالمیت اور اتحاد کے خلاف ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حمایت کرتا ہے ۔ ایسے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے جس سے عوامی سکون میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص سوشل میڈیا پر مجرمانہ دھمکیوں میں ملوث ہے ۔ نیز سائبر اسٹالنگ اور سائبر بدمعاشی میں بھی ملوث ہے۔

    بتادیں کہ جموں و کشمیر پولیس نے سوشل میڈیا اور سائبر کرائم کے حوالے سے پہلے ہی گزشتہ چھ ماہ سے پلوامہ میں خصوصی جانکاری مہم چلایی ہے ۔ جس کے تحت عام لوگوں اور طلبہ کو سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے اعلاوہ سائبر کرائم سے بچنے کی جانکاری فراہم کی گئ ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: