உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں دردناک حادثہ، پونچھ میں بس کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک، فوج کا بچاو مہم جاری

    جموں وکشمیر میں دردناک حادثہ، پونچھ میں بس کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

    جموں وکشمیر میں دردناک حادثہ، پونچھ میں بس کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک

    Jammu Kashmir Accident News: جموں وکشمیر کے پونچھ میں آج یعنی بدھ صبح ایک دردناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ پونچھ کے سوجیان علاقے میں آج صبح ایک منی بس کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے پونچھ میں آج یعنی بدھ صبح ایک دردناک سڑک حادثہ ہوگیا۔ پونچھ کے سوجیان علاقے میں آج صبح ایک منی بس کھائی میں گرگئی۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ منڈی تحصیلدار شہزاد لطیف نے اس حادثی کی جانکاری دی۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، شہزاد لطیف نے کہا کہ اس حادثے میں زخمیوں کو بچانے کے لئے فوج کی جانب سے بچاو مہم جاری ہے۔ اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے اور زخمیوں کو منڈی میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثہ کے بعد علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

      لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
      لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔


      پونچھ حادثے پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہر ایک مہلوک کے اہل خانہ کے لئے 5-5 لاکھ روپئے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے افسران کو زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: