உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: وادی کے اسکولی بچوں کو بھارت درشن کے لئے بھیجا گیا

    مرکزی سرکار کی وزارت داخلہ کی اور فورس ہیڈ کوارٹر آرمڈ بارڈر فورس (مسلح سرحدی فورس)  نئی دہلی کی ہدایت پر سکینڈ بٹالین ایس ایس بی پٹن، 2nd BN SSB، پٹن (جموں وکشمیر) کی جانب سے وادی کے اسکولی بچوں کو بھارت درشن کے لیے بھیجا گیا۔

    • Share this:
    بارہمولہ: مرکزی سرکار کی وزارت داخلہ کی اور فورس ہیڈ کوارٹر آرمڈ بارڈر فورس (مسلح سرحدی فورس)  نئی دہلی کی ہدایت پر سکینڈ بٹالین ایس ایس بی پٹن، 2nd BN SSB، پٹن (J&K) کی جانب سے وادی کے اسکولی بچوں کو بھارت درشن کے لیے بھیجا گیا۔ فوج کی ایس ایس بی نے موٹو سروس، سیکورٹی اور بھائی چارے اور آپسی ہم آہنگی کے ساتھ وادی کشمیر کے 30 نوجوانوں کو بھارت درشن ٹور پروگرام پر روانہ کیا۔ ایس ایس بی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل رنجیت سنگھ نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مذکورہ دورے کا آغاز کیا۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل رنجیت سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کران بچوں کو روانہ کیا۔ فلیگ آف تقریب میں سیکورٹی فورسز کے افسران کے علاوہ سیول انتظامیہ کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔ یہ بچے 20 دسمبرکو دہلی میں ایس ایس بی کے ریزنگ ڈے پر بھی شرکت کریں گے۔ اس ٹور کا بنیادی مقصد طالب علموں کو ہندوستان کے سماجی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں روشناس کرانا ہے تاکہ وہ سماجی، ثقافتی اور جذباتی طور پر ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جڑے ہوئے محسوس کریں اور انہیں ملک کے دوسرے حصوں میں  ثقافتی اور سماجی اقتصادی ترقی سے متعلق واقفیت ہو اور ساتھ ہی انہیں نظارہ بھی کرایا جائے گا۔

     ڈپٹی انسپکٹر جنرل رنجیت سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کران بچوں کو روانہ کیا۔ فلیگ آف تقریب میں سیکورٹی فورسز کے افسران کے علاوہ سیول انتظامیہ کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل رنجیت سنگھ نے ہری جھنڈی دکھا کران بچوں کو روانہ کیا۔ فلیگ آف تقریب میں سیکورٹی فورسز کے افسران کے علاوہ سیول انتظامیہ کے دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

    سات روزہ ٹور پروگرام میں شریک طالب علم نئی دہلی اور لکھنؤ کے تاریخی مقامات کابھی دورہ کریں گے۔ جس میں یعنی انڈیا گیٹ، لال قلعہ، قطب مینار، راشٹرپتی بھون، راج گھاٹ، جنتر منتر، جامع مسجد، چاندنی چوک، لودھی گارڈنز، صفدر جنگ کا مقبرہ، نئی دہلی میں لوٹس ٹیمپل اور بڑاامام باڑہ، چھوٹا امام باڑہ، برطانوی ریزیڈنسی، رومی دروازہ، فور سیزن فن سٹی واٹر پارک، امین آباد مارکیٹ، رام منوہر لوہیا پارک، امبیڈکر میموریل پارک، لکھنؤ میوزیم، نواب واجد علی شاہ زولوجیکل گارڈن اور جامع مسجد شامل ہیں۔ 20 دسمبرکو نئی دہلی میں SSB کی 58ویں یوم تاسیس پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد فوج کی جانب سے اس طرح کی پہل کی جاتی ہے کہ بچوں ملک کی دوسری ریاستوں کی تمدن و ثقافت سے روشناس کرایا جائے۔ بچے بھی خوب ایسے پروگراموں میں شریک ہورہے ہیں۔ ڈی آئی جی  نے شرکاء کے والدین کا فورس پر یقین کرنے اور اپنے بچوں کو مذکورہ تقریب میں شرکت کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ش۔ رنجیت سنگھ، ڈی آئی جی نگر نےمزید کہا کہ SSB مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرے گا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: