جموں کشمیر: کیسری ہل میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، ڈرون کی مدد سے چپہ چپہ کی تلاشی
جموں کشمیر: کیسری ہل میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، ڈرون کی مدد سے چپہ چپہ کی تلاشی
.فائل فوٹو
کیسری ہل علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو پناہ دینے اور کھانے کےس اتھ دیگر سامان مہیا کروانے والے مشتبہ افراد سے سیکورتی ایجنسیوں کے عہدیدار پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔
کیسری ہل علاقے میں فوج کے پیرا کمانڈو پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تلاش میں سیکورٹی فورس کا سرچ آپریشن جمعہ کو ساتویں دن بھی جاری رہا۔ لگاتار کھوجی کتوں اور ڈرون کی مدد سے جنگلوں کا چپہ چپہ تلاش کیا جارہا ہے۔
خود فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے افسران آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک سیکورٹی فورسز کو کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی ہے۔ فوج اور ایس او جی کے اہلکار کنڈی کے کیسری ہل سے ملحقہ درہال، تھانہ منڈی، شاہدرہ، پنگئی کے جنگلات میں مسلسل تلاشی آپریشن کر رہے ہیں۔ کیسری ہل علاقے میں سرگرم دہشت گردوں کو پناہ دینے اور کھانے کےس اتھ دیگر سامان مہیا کروانے والے مشتبہ افراد سے سیکورتی ایجنسیوں کے عہدیدار پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ فوج کا خفیہ محکمہ، جموں کشمیر پولیس کی اسپیشل برانچ اور دیگر خفیہ ایجنسیاں حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہیں۔
ان سے یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ کن لوگوں نے دہشت گردوں کو پناہ دی تھی اور حملے کے بعد دہشت گرد کس علاقے میں چھپے ہوسکتے ہیں، لیکن فی الحال اس تعلق سے ابھی کوئی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ہے۔
اس درمیان، 21 مئی سے سرینگر میں ہونے والی جی 20 ممالک کی میٹنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے جموں و کشمیر خاص کر سرینگر شہر میں زبردست حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی دستوں کو سرینگر شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈل جھیل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں ہونے والی اس میٹنگ کے پیش نظر ڈل جھیل میں میرین کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ تاکہ میٹنگ کے شرکا کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔