سری نگر: جموں و کشمیر (Jammu-Kashmir) کے بارہمولہ (Baramulla) میں ایک دکاندار کو گولی مارنے والے ایک دہشت گرد کو ہندستانی سیکورٹی فورسز (Indian Security Forces) نے ہلاک کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد نے چند روز قبل کشمیر میں بہار کے دو شہریوں کو قتل کر دیا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مارے گئے دہشت گرد کا تعلق کس دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آج بھی پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے شہریوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کے مسلسل حملوں کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے وادی میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے چھیرداری علاقے میں ہونے والے ایک شوٹ آوٹ میں ایک مقامی دہشت گرد مارا گیا ہے۔ مہلوک جنگجو کی شناخت کولگام کے رہنے والے جاوید احمد شاہ کے طور پر کی گئی ہے۔
کشمیر زون پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا: 'بارہمولہ کے چھیرداری میں دہشت گردوں نے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ الرٹ اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ایک پستول، ایک لوڈڈ میگزین اور ایک پاکستانی ساخت گرینیڈ برآمد کیا گیا ہے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'مہلوک دہشت گرد کی شناخت کولگام کے رہنے والے جاوید وانی کے طور پر ہوئی ہے اور اس نے دہشت گرد گلزار (جس کو 20 اکتوبر کو مارا گیا) کو ونپوہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے دو مزدوروں کی ہلاکت میں مدد دی تھی۔ وہ بارہمولہ میں ایک دکاندار کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔