پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع میں ملی ٹنٹوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں جیشں محمد کے غیر ملکی سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ممنوعہ تنظیم جیش محمد یاسر پرے کے دہشت گرد کمانڈر، ایک آئی ای ڈی ماہر اور غیر ملکی دہشت گرد فرقان کو بے اثر کر دیا گیا۔ دونوں دہشت گردی کے جرائم کے کئی مقدمات میں ملوث تھے جوکہ ایک بڑی کامیابی تصور کی جاتی ہے۔
سیکورٹی فورسیز اور ملیٹنٹوں میں تصادمتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح فوج اور پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف کی مشترکہ محاصرے کے دوران ایک رہایشی مکان میں چھپے ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی۔ پہلے اگرچہ سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹنٹوں کو خود سپردگی کی پیش کش کی۔ تاہم ملی ٹنٹوں نے ٹھکرا دی جس کے بعد فورسیز نے مکینوں کو بحفاظت نکالا گیا، جس کے بعد ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان زبردست گولیوں کا تبادلہ ہوا جس میں جیش کے کمانڈر سمیت دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے۔

سیکورٹی فورسیز نے تلاشی مہم میں مبینہ دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے کی پیشکش کی تھی۔
پولیس کے مطابق غیر ملکی ملیٹنٹ فرقان کشمیر میں کافی عرصے سے سرگرم تھا اور سیکورٹی فورسیز کو کئی ملی ٹنسی واردات میں ملوث تھا۔ جبکہ یاسر نامی مقامی ملی ٹنٹ گزشتہ سال سے ملیٹنٹ صفوں میں شامل ہوا تھا۔ اس دوران احتیاط کے طور پر قصبہ یار کے اردگرد جانے والی سبھی راستوں کو سیل کیا گیا تھا اور موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔