پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ ریلوے پولیس میں بطور ایس پی او تعینات شبیر احمد ڈار نے چلتی ٹرین سے چھلانگ مارنے والے شخض کی جان بچانے کے دوران اپنی جان قربان کردی۔ تفصیلات کے مطابق، جب پورا ملک 73 ویں یوم جمہوریہ کی خوشیاں منانے میں مصروف تھا۔ اسی دوران جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ایک شخض کی جانب سے چلتی ٹرین سے چھلانگ مارنے کی کوشش کو ناکام بنانے میں ایس پی او شبیر شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگئے۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر یعنی 26 جنوری کو دوپہر کو بانیہال بارہمولہ ٹرین میں ایک شخض نے ضلع پلوامہ کے سیتھر علاقے کے نزدیک چلتی ٹرین سے چھلانگ مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے روکنے کے لئے ایس پی او شبیر احمد ڈار بھی چلتی ٹرین سے باہر آگئے۔ اس حادثے میں چھلانگ مارنے والا شخض موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ڈیوٹی پر تعینات ایس پی او شبیر احمد ڈار بچاو کارروائی کے دوران شدید زخمی ہوا۔ اس سلسلے میں چلتی ٹرین سے چھلانگ مارنے والے شخض کی گرچہ پہلے شناخت ہوئی۔ تاہم بعد میں اس کی شناخت کے ساتھ یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ شخض کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔
اس حادثے میں شدید طور پر زخمی ہوئے ریلوے پولیس کے ایس پی او شبیر احمد ڈار کو پہلے ابتدائی طبی امداد کے لئے کاکا پورہ اسپتال لے گئے۔ حالت نازک ہونے کے سبب شبیر کو شرین باغ سری نگر کے سپر اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا علاج ومعالجہ شروع کیا تھا۔ تاہم آج یعنی 28 جنوری کو ایس پی او شبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ شبیر احمد کا تعلق ضلع پلوامہ کے پنزگام علاقے سے ہے اور وہ گزشتہ دس برسوں سے ریلوے پولیس میں بطور ایس پی او تعینات تھے اور اپنے کنبے کے واحد کمانے والے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔