ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیاں کی بڑی میوہ منڈہ کھول دی گئی، بنیادی سہولیات دستیاب نہیں

محکمہ باغبانی کی جانب سے حالیہ دنوں شوپیاں میں جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی میوہ منڈی کو کھول دیا گیا، لیکن منڈی میں کوئی بھی بنیادی سہولت فراہم نہیں ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیاں کی بڑی میوہ منڈہ کھول دی گئی، بنیادی سہولیات دستیاب نہیں
جموں وکشمیر: شوپیاں کی بڑی میوہ منڈہ کھول دی گئی، بنیادی سہولیات دستیاب نہیں

ارشاد احمد ملک


سری نگر: محکمہ باغبانی کی جانب سے حالیہ دنوں شوپیاں میں جنوبی کشمیر کی سب سے بڑی میوہ منڈی کو کھول دیا گیا، لیکن منڈی میں کوئی بھی بنیادی سہولت فراہم نہیں ہے۔ فروٹ منڈی شوپیاں میں سینکڑوں لوگ اور سینکڑوں کاروباری موجود رہتے ہیں۔ اس وسیع منڈی میں ہر طرف اور ہرجگہ پتھر بچھے ہوئے ہیں۔ منڈی کی سڑکوں اور پارکنگ میں تارکول بچھا ہے نہ سڑک ٹھیک کی گئی۔ اس وجہ سے گاڑیاں چل نہیں پاتی ہیں اور اکثر گاڑیاں پھنس جاتی ہیں۔


دوسری جانب منڈی میں نہ کوئی غسل خانہ ہے نہ بیت الخلا، جس وجہ سے پھڈ مالکان اور ڈرائیوروں کو سخت مشکلات درپیش ہیں اور اب مجبوراً رفع حاجت کے لئے کھلے میں جانا پڑھتا ہے۔ منڈی میں دیوار بندی نہیں کی گئی ہے، جس سے یہاں مال غیر محفوظ ہے اور رات بھر مال کھلے میں رکھنا پڑھتا ہے۔ یہاں کام کر رہے تاجروں اور پھڈ مالکان نے شکایت کی کہ انہیں یہاں بھیج کر اللہ کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ نہ پانی اور نہ بجلی کا انتظام ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہارٹیکلچر کے ڈائریکٹر نے ایک نجی کولڈ اسٹور کا دورہ کیا، لیکن فریموٹ منڈی کا جائزہ ہیں لیا جہاں کام کر رہے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ منڈی کے متصل ایک نجی کولڈ اسٹور میں پہنچے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد نے بتایا کہ وہ اس معاملہ پر کارروائی کریں گے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading