جموں و کشمیر کے شوپیاں میں انکاونٹر ، سیکورٹی فورسیز نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا
شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران انکاونٹر میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ ان میں سے دو دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 22, 2021 09:29 AM IST

بریکنگ نیوز : جموں و کشمیر کے شوپیاں میں انکاونٹر ، سیکورٹی فورسیز نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا
جموں و کشمیر سے ایک بڑی خبر آرہی ہے ، جہاں شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسیز نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسیز کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران انکاونٹر میں ان چاروں دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ۔ ان میں سے دو دہشت گردوں کا تعلق لشکر طیبہ سے بتایا جارہا ہے ۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے مانی ہل میں گزشتہ رات دیر گئے شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔ نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
#UPDATE - Fourth terrorist eliminated in the encounter with security forces in Shopian. Arms recovered. Joint operation is underway: Indian Army#JammuAndKashmir
— ANI (@ANI) March 22, 2021
انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ، جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور انکاونٹر شروع ہوا۔
آخری اطلاعات ملنے تک مسلح انکاونٹر میں چار دہشت گرد مارے جا چکے ہیں ، جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔