உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : پلوامہ میں سلیبر سیل ماڈیول کا پردہ فاش، 5 ملی ٹینٹوں کے قریبی ساتھیوں کو کیا گیا گرفتار

    جموں و کشمیر : پلوامہ میں سلیبر سیل ماڈیول کا پردہ فاش، 5 ملی ٹینٹوں کے قریبی ساتھیوں کو کیا گیا گرفتار

    جموں و کشمیر : پلوامہ میں سلیبر سیل ماڈیول کا پردہ فاش، 5 ملی ٹینٹوں کے قریبی ساتھیوں کو کیا گیا گرفتار

    Jammu and Kashmir News : ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ماڈیول سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسلحے/گولہ بارود کی خریداری کے ساتھ ساتھ نقل و حمل میں بھی ملوث تھا۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پولیس نے ایک سلیپر سیل ماڈیول کا پردہ فاش کیا اور لشکر طیبہ تنظیم کے پانچ سرگرم ملی ٹینٹوں کے قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ پلوامہ پولیس نے ضلع پلوامہ میں متعدد گرینیڈ حملوں سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے دوران، ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کے سرگرم ساتھیوں کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ سرگرم ملی ٹنٹوں کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ان کی شناخت شوکت اسلام ڈار ولد محمد رستم ڈار، اعجاز احمد لون ولد محمد عبداللہ، اعجاز گلزار لون ولد گلزار احمد، منظور احمد بٹ ولد علی محمد اور ناصر احمد شاہ ولد غضنفر۔ رسول تمام تعلق علاقہ لیلہارا ضلع پلوامہ کے طور پر کی گئی ہے۔

    ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ماڈیول سلیپر سیل کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسلحے/گولہ بارود کی خریداری کے ساتھ ساتھ نقل و حمل میں بھی ملوث تھا۔ وہ اپنے ہینڈلرز کے کہنے پر سیکورٹی فورسز پر گرینیڈ حملے کرنے میں بھی ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ/گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پولیس نے کاکہ پورہ پولیس تھانہ میں، ایف آئی آر نمبر 139/2021 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل پلوامہ میں سیکورٹی فورسس نے لشکر طیبہ کے دو اوور گراونڈ ورکروں کو دو آیی ای ڈی سمیت قصبہ پلوامہ کے نزدیک گرفتار کیا ہے ۔

    گزشتہ کچھ روز کے دوران ملی ٹینٹوں کے خلاف سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: