ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں جنگلاتی لکڑی کی کی اسمگلنگ جاری ، پولیس کی بھی مہم تیز ، بڈگام میں ایک گرفتار

Jammu and Kashmir News : پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملتے ہی کھاگ پولیس نے رات کے دوران پوشکر علاقہ میں ناکہ لگایا ۔ اسی دوران بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی نمودارہوئی ، جسے پولیس نے رکنے کیلئے کہا ، لیکن ڈرائیور نے ناکہ توڑکر بھاگنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا ۔

  • Share this:
کشمیر میں جنگلاتی لکڑی کی کی اسمگلنگ جاری ، پولیس کی بھی مہم تیز ، بڈگام میں ایک گرفتار
کشمیر میں جنگلاتی لکڑی کی کی اسمگلنگ جاری ، پولیس کی بھی مہم تیز ، بڈگام میں ایک گرفتار

سری نگر : وادی کشمیر میں جنگلاتی لکڑی کی کی اسمگلنگ عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ یہاں جنگل اسمگلر جگہ جگہ سرگرم عمل ہیں ۔ تاہم محکمہ جنگلات اور جموں وکشمیر پولیس جنگلات کے تحفظ  کیلئے اسمگلروں کی ناک میں دم کرنے کے سلسلے میں مہم کافی تیز کئے ہوئے ہیں ۔ اسی مہم کے تحت وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ پولیس نے جنگل اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک جنگل اسمگلر کو لکڑی سے بھری گاڑی سمیت گرفتار کیا ۔


پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملتے ہی کھاگ پولیس نے رات کے دوران پوشکر علاقہ میں ناکہ لگایا ۔ اسی دوران بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی نمودارہوئی ، جسے پولیس نے رکنے کیلئے کہا ، لیکن ڈرائیور نے ناکہ توڑکر بھاگنے کی کوشش کی ۔ تاہم پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرکے اسے دبوچ لیا ۔ پولیس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے بھاری مقدار میں قیمتی بدلو لکڑی برآمد ہوئی ۔


گرفتار جنگل اسمگلر کی شناخت ہمچی پورہ کھاگ کے ہلال احمد ریسرے کے طور پر ہوئی ہے ۔ ملوث فرد کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور مزید جانچ شروع کردی گئی ۔


ادھر ماہرین ماحولیات کے مطابق کشمیر میں جنگلات کا تحفظ انتہائی اہم ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگل اسمگلنگ کی روک تھام بے حد ضروری ہے اور اگر بروقت کشمیر میں جنگل اسمگلنگ کو روکا نہیں گیا ، تو آنے والے وقت میں یہاں ماحولیاتی توازن کافی تیزی سے بگڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ زمینی سطح پر لوگوں کو بھی آگے آنا چاہئے اور ماحول کا تحفظ کرنا چاہئے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 10:58 PM IST