ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں برف کا سلسلہ جاری، سیاح گلمرگ میں سیاح ہو رہے ہیں خوب لطف و اندوز

سیاحتی مقام گلمرگ اور ٹنگمرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔گلمرگ میں پانچ انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے۔گلمرگ میں تازہ برفباری دیکھ کر سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:
کشمیر میں برف کا سلسلہ جاری، سیاح  گلمرگ میں سیاح ہو رہے ہیں خوب لطف و اندوز
سیاحتی مقام گلمرگ اور ٹنگمرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔گلمرگ میں پانچ انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے۔گلمرگ میں تازہ برفباری دیکھ کر سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے عین مطابق وادی کشمیر میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ تین روز سے رک رک کربرف وباراں کا سلسلہ جاری ہےجس سے سردی بڑھ گئی ہے۔سیاحتی مقام گلمرگ اور ٹنگمرگ میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔گلمرگ میں پانچ انچ سے زیادہ برف جمع ہوگئی ہے۔گلمرگ میں تازہ برفباری دیکھ کر سیاح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ ساتھ مقامی لوگ جو گلمرگ میں سیاحتی شعبہ سےجڑےہیں ،کافی خوش ہیں۔ مشتاق نامی ایک مقامی نے نیوز18اردوکوبتایاکہ یہی کچھ مہینے ہوتے ہیں جہاں سیاح برفباری کالطف لیتےہیں۔ مارچ کے مہینے میں برفباری ہونا ان کے روزگار میں بھی اضافےکاسبب بن جاتاہے۔


انہوں نے مزید بتایاکہ سیاح بھی برفباری کےدوران ہی یہاں زیادہ پسند کرتے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے اندور سے پہلی دفعہ سیاحوں کا ایک گروپ یہاں آیاہواہے۔یہ سیاح تازہ برفباری دیکھ کر خوشی سےپھولے نہیں سمائے۔ان سیاحوں نے نیوز18اردوبتایاکہ وہ آج تک وہ دبئی،سویزرلینڈاور دوسرے ممالک میں سیر وتفریح کی غرض سے گئےہوئے ہیں لیکن جب آج وہ کشمیرخاص کر گلمرگ آئے تو ایسی خوبصورت جگہ دنیابھرمیں نہیں دیکھی۔ ان سیاحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا آج تک وہ جنت جیسی اس خوبصورت جگہ دیکھنے سے محروم رہے۔


گلمرگ کے سامنے انہوں نے دنیاکی ہر جگہ جہاں یہ گئے ہوئےہیں کو مسترد کیا۔ان سیاحوں نے ملک بھر کے سیاحوں کو کشمیرآنے کی دعوت دی۔ان کے ساتھ ایک چھبیس سالہ نوجوان سیاح نے نیوز18اردو کوبتایا انہیں یہ تصور میں ہی نہیں تھاکہ اتنی خوبصورت جگہ یہاں ہوگی۔ انہوں نےبتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ وہ اب کشمیر میں ہی باقی زندگی گزاریں۔کیونکہ یہاں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ یہاں کاآب وہوا بھی لاجواب ہے۔ ادھر برفباری کی وجہ سردی بھی بڑھ گئی ہے لوگوں نے سردی سے بچنے کے لیے روایتی کانگڑی اور فرن کااستعمال کرناپھرسے شروع کیا۔ ادھر لگاتار بارش کی وجہ سے مختلف ندی نالوں میں پانی کی سطح بھی بڑھ گئی۔کچھ مقامات پر سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 23, 2021 11:16 PM IST