ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شوپیاں میں انکاؤنٹر میں 2 ملینٹ ڈھیر، ایک فوجی جوان شہید اور دوزخمی، ایم فور رائفل برآمد

جموں۔کشمیر: شوپیاں کے ونگام میں ۔ملیٹنٹوں اور فورسز کے بیچ انکاؤنٹر۔ میں دوملیٹنٹ ڈھیر ہوگئے ہیں جبکہ ایک فوجی جوان شہید اور دوزخمی ہوئے۔ اس دوران ایم فور رائفل برآمد ہوئی ۔

  • Share this:

جموں۔کشمیر: شوپیاں کے ونگام میں ۔ملیٹنٹوں اور فورسز کے بیچ انکاؤنٹر۔ میں دوملیٹنٹ ڈھیر ہوگئے ہیں جبکہ ایک فوجی جوان شہید اور دوزخمی ہوئے۔ اس دوران ایم فور رائفل برآمد ہوئی ۔  شوپیاں کے وانگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے جنوبی ضلع شوپیاں (Shopian) کے وانگام میں ہفتے کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے ایک مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس  (Jammu Kashmir Police) کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شوپیاں کے وانگام میں ہونے والے مسلح تصادم میں ایک عدم شناخت مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

اس سے پہلے جمعرات کو پولیس نے کشمیر کے لاوے پورہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کے دو کارکنان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ حملے میں دو اہلکاروں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر زون کے پولیس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا، ’یہ ایک درد ناک حادثہ تھا۔ سری نگر اورباندی پورہ پولیس نے پوری رات کام کیا اور حملے میں شامل دو لوگوں کو گرفتار کیا’۔


سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں کے وانگام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین کے درمیان مسلح تصادم چھڑگیا، جس میں ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 28, 2021 11:01 AM IST