உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر میں بڑے پیمانہ پر کھیل سرگرمیاں تیز ، یتیم خانوں اور مدارس میں کھیل مقابلوں کا اہتمام

    کشمیر میں بڑے پیمانہ پر کھیل سرگرمیاں تیز ، یتیم خانوں اور مدارس میں کھیل مقابلوں کا اہتمام

    کشمیر میں بڑے پیمانہ پر کھیل سرگرمیاں تیز ، یتیم خانوں اور مدارس میں کھیل مقابلوں کا اہتمام

    Jammu and Kashmir News : ڈائریکٹر جے اینڈ کے یوتھ سروسز اینڈ سروسز کشمیر غظنفر علی نے کہا کہ حکومت ہر پنچایت میں کھیل مقابلے منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاکہ اچھے ٹیلنٹ کی تلاش کرکے انھیں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے ۔

    • Share this:
    سری نگر : جے اینڈ کے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کشمیر نے آج بمنہ سرینگر میں واقع یتیم خانہ میں کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا ۔ والی بال ، کبڈی، شطرنج، کیرم سمیت کئی مقابلے منعقد کئے گئے۔ ان مقابلوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کووڈ کے مشکل حالات کے بعد یہاں پر یہ پہلا ایسا موقع تھا ، جب بچوں نے کُھل کر کھیل کود میں شرکت کی۔

    ڈائریکٹر جے اینڈ کے یوتھ سروسز اینڈ سروسز کشمیر غظنفر علی نے کہا کہ حکومت ہر پنچایت میں کھیل مقابلے منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاکہ اچھے ٹیلنٹ کی تلاش کرکے انھیں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے ۔ انھوں نے کہا کہ یتیم خانے اور مدارس ابھی تک ان کھیل سرگرمیوں سے باہر رہ گئے تھے ، لیکن اب ان اداروں میں بھی بچوں کو ذہنی راحت کے ساتھ ساتھ انہیں ایک اچھا پلیٹ فارم میسر کیا جاسکے ۔ مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کررہے بچوں کا جوش و خروش دیکھنے لائق تھا ۔

    یتیم خانہ میں زیر تعلیم ایک طالب علم راشد نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے مقابلے انہیں ایک بڑا پلیٹ فارم میسر کر رہے ہیں اور جسمانی اور ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لئے اہم ہیں ۔ یتیم ٹرسٹ کے چیئرمین غازی معین الاسلام نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ اشتراک کرکے ان بچوں کی زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔

    معین الاسلام نے کہا کہ اس یتیم خانہ سے کئے ایسے لوگ پڑھ لکھ کر نکلے ہیں ، جو آج زندگی کے مختلف شعبوں میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: