ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حال ، جانئے کیا ہے وجہ

ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقہ میں کُچھ عرصہ قبل حکومت نے کھیل کے میدان کا تعمیراتی کام تو شروع کیا ، لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام کو ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حال ، جانئے کیا ہے وجہ
جموں و کشمیر : پلوامہ ضلع میں کھیل کود کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حال ، جانئے کیا ہے وجہ

کھیل کود کے حوالے سے یوں تو حکومت ہرسال کثیر رقم خرچ کرتی ہے ۔ مگر ضلع پلوامہ میں اکثر کھیل کے میدان خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں ۔ ضلع ہیڈکواٹر پلوامہ میں موجود سب سے بڑا اسپورٹس اسٹیڈیم کا حال بھی یہی ہے ۔ پلوامہ کے دیہی علاقوں کے اسپورٹس اسٹیڈیم تو پوری طرح خستہ حال ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے نہ صرف کھیلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ بلکہ کیھل کے بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنانے کا پروگرام بھی چلایا جاتا تھا ۔ لیکن پلوامہ میں اس کے بالکل برعکس ہوا ہے ۔


ضلع پلوامہ کے ملنگ پورہ علاقہ میں کُچھ عرصہ قبل حکومت نے کھیل کے میدان کا تعمیراتی کام تو شروع کیا ، لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر کام کو ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ابھی تک ضلع پلوامہ میں کسی بھی اسٹیٹڈیم میں کرکٹ کے لیے ٹیرف نہیں بنایا گیا ہے ۔ یہی نہیں ضلع کے لیے بنائے گئے انڈور اسٹیڈیم کا کام بھی گُزشتہ کئی برسوں سے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ضلع پلوامہ کے بیشتر کھیل کے میدانوں کی حالت جہاں خستہ ہے ، وہیں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے محکمہ اسپورٹس اور جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا جارہا ہے ۔


ضلع پلوامہ میں اکثر کھیل کے میدان خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں ۔
ضلع پلوامہ میں اکثر کھیل کے میدان خستہ حالی کے شکار ہوگئے ہیں ۔


حالانکہ کھیل کود کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے کھیلو انڈیا کا پروگرام بھی پورے ملک میں چلایا گیا ، جس کے تحت دیہی علاقوں میں کھیلوں کا اہتمام کرانے کے ساتھ ساتھ بُنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا تھا ۔ لیکن پلوامہ میں متحلقہ محکموں کی عدم توجہی کے سبب کھیلوں کا  بنیادی ڈھانچہ خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے ۔

کُچھ دیہی علاقوں میں اب رضاکارانہ طور پر مقامی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی لاگت سے کھیل کے میدانوں کی مرمت کی ہے ۔ اور کچھ حد تک کھیلنے کے قابل بنایا ہے ۔ جبکہ محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے بھی کھیل کے میدانوں کے لئے منریگا کے ذریعہ موٹی رقم نکالی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 16, 2020 12:54 PM IST