ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں پہلی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کا قیام ، کرن رجیجو نے کہا : کشمیری کھلاڑی دلا ئیں گے اولمپک میڈل

Kashmir News : مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ ڈل جھیل پہلے ایک خوبصورت جھیل کے طور جانی جاتی تھی ، لیکن اب اس سنٹر کے قیام کے بعد یہ آبی کھیلوں کے لئے بھی مشہور ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر کے کھلاڑی واٹر اسپورٹس میں ملک کو اولمپک میڈل دلا سکتے ہیں ۔

  • Share this:
کشمیر میں پہلی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کا قیام ، کرن رجیجو نے کہا : کشمیری کھلاڑی دلا ئیں گے اولمپک میڈل
کشمیر میں پہلی واٹر اسپورٹس اکیڈمی کا قیام ، کرن رجیجو نے کہا : کشمیری کھلاڑی دلا ئیں گے اولمپک میڈل

سرینگر : شہرہ آفاق ڈل جھیل میں مرکزی وزیر مملکت کرن رجیجو نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت اسٹیٹ سنٹر آف ایکسیلنس واٹر اسپورٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈل جھیل میں جموں و کشمیر کے واٹر اسپورٹس کھلاڑیوں نے اپنے ہنر بھی دکھائے ۔ پروگرام کے دوران کرن رجیجو نے بتایا کہ ڈل جھیل پہلے ایک خوبصورت جھیل کے طور جانی جاتی تھی ، لیکن اب اس سنٹر کے قیام کے بعد یہ آبی کھیلوں کے لئے بھی مشہور ہوگی ۔


انھوں نے کہا کہ کشمیر کے کھلاڑی واٹر اسپورٹس میں ملک کو اولمپک میڈل دلا سکتے ہیں ۔ اپنی تقریر کے دوران کرن رجیجو نے آبی کھیلوں کے علاوہ سرمائی کھیلوں کے لئے فرانس سے کوچ منگوانے کا اعلان بھی کیا ۔ کرن رجیجو نے اس مرتبہ خواتین کی فٹبال لیگ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔


اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں میں بھی ایسا ہی ایک مرکز قائم کیا جائے گا ۔ انھوں نے جموں و کشمیر میں تمام کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت کی مکمل حمایت کے لئے وزیر اعظم اور کھیل وزارت کا شکریہ ادا کیا ۔


کشمیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے اس سنٹر کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا ۔ واٹر سپورٹس کی کوچ اور معروف کھلاڑی بلقیس میر نے کہا کہ اب اولمپک پوڈیم جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں سے دور نہیں ۔ محمد علی نامی دوسرے کھلاڑی نے اس مرکز کے قیام کو کشمیر کے لئے ایک بڑی خبر سے تعبیر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس مرکز میں جدید سہولیات میسر رہیں گی ، جس سے کھلاڑیوں کے ہنر میں نکھار آئے گا ۔

جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے آبی کھیلوں کے مقابلوں میں ملک اور بیرون ممالک میں منعقد مقابلوں میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 10, 2021 05:31 PM IST