J&K News : پولیس نے لشکر کے خونخوار دہشت گرد سلیم پررے کو مار گرایا، سری نگر میں ایک اور انکاونٹر شروع
J&K News : پولیس نے لشکر کے خونخوار دہشت گرد سلیم پرے کو مار گرایا، سری نگر میں ایک اور انکاونٹر شروع ۔ علامتی تصویر ۔
Jammu Kashmir Let Terrorist : سری نگر پولیس (Srinagar Police) نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے خونخوار دہشت گرد سلیم پررے (Salim Parray) کو مار گرایا ہے اور آپریشن اب بھی جاری ہے ۔
جموں و کشمیر : سری نگر پولیس (Srinagar Police) نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے خونخوار دہشت گرد سلیم پررے (Salim Parray) کو مار گرایا ہے اور آپریشن اب بھی جاری ہے ۔ کشمیر کے آئی جی پی نے پیر کو یہ جانکاری دی ۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر پولیس نے بتایا تھا کہ لشکر کے دہشت گرد کے ساتھ ایک دیگر غیر ملکی دہشت گرد بھی مارا گیا ہے ۔
اس درمیان سری نگر میں ایک اور انکاونٹر کی خبر ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ سری نگر کے شالیمار علاقہ کے پاس گاسو میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہوگئی ہے ۔
اس سے پہلے جموں و کشمیر کے سانبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ سرگرمی کا پتہ چلنے پر بی ایس ایف کے جوانوں کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں پیر کو ایک درانداز کو مار گرایا گیا ۔ سیکورٹی فورسیز کے ایک سینئر اہلکار نے یہ جانکاری دی ۔
افسر نے کہا کہ بی ایس ایس کے محتاط جوانوں نے رام گڑھ میں بین الاقوامی سرحد پر علی الصبح مشتبہ پاکستانی درانداز کی حرکت دیکھی ، جس کے بعد اس کو چیلنج کرتے ہوئے گولہ باری کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس درانداز پر جب جوانوں کی وارننگ کا کوئی اثر نہیں ہوا تو جوانوں نے اس کو مار گرایا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔