ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، کئی گاڑیاں سیز

Jammu and Kashmir News : بڈگام کے ماگام میں پولیس نے سرکار کے جاری کردہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں چار ٹریکٹروں اور ایک ماروتی کار کو سیز کردیا ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ماگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، کئی گاڑیاں سیز
جموں و کشمیر : کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ، کئی گاڑیاں سیز

بڈگام : جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر نے کہا ہے کہ کورونا کرفیو کے دوران تمام بازار اور تجارتی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم ضروری اور ایمرجنسی خدمات کی اجازت رہے گی۔ اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شمالی کشمیر اور وسطی ضلع بڈگام میں بھی سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جگہ جگہ سیکورٹی فورسز نے ناکے قائم کئےہیں۔ کسی کوبھی چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عوامی نقل و حمل کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ تاکہ اس وبائی بیماری سے ہر کوئی بچ سکے۔


جموں وکشمیر پولیس نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ سے بھی لوگوں کو مطلع کیا کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دیں اور ضروری  کام ہو تو ہی گھروں سے باہر نکلیں ۔ جہاں بھی کسی نے اگر کوئی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بڈگام کے ماگام میں پولیس نے سرکار کے جاری کردہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں چار ٹریکٹروں اور ایک ماروتی کار کو سیز کردیا ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف ماگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔


پولیس نے لوگوں کو واضح کیا کہ جو بھی خلاف ورزی کرے گا ، اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ جو بھی سرکار کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرے اسے بخشا نہیں جائے گا اور اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔


انہوں نے لوگوں کو مطلع کیا کہ وہ سرکار کے حکم نامہ کی تعمیل کریں ۔ ایس ایس پی بڈگام نے از خود ضلع کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کرکے کورونا کرفیو کاجائزہ لیا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 07:34 PM IST