ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف ہوگی سخت قانونی کارروائی ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر شوجیت کمار سنگھ کا انتباہ

Jammu and Kashmir News : ڈی آئی جی شمالی کشمیر شوجیت کمار سنگھ نے کہا کہ منشیات کشمیر میں ایک چلینچ بن گیا ہے ، لیکن جموں و کشمیر پولیس سرحد پار کی کسی بھی ناپاک حرکت کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف ہوگی سخت قانونی کارروائی ، ڈی آئی جی شمالی کشمیر شوجیت کمار سنگھ کا انتباہ
جموں و کشمیر:دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف ہوگی سخت کارروائی: شوجیت کمار

کپواڑہ : شوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھلانے والوں کی گردنوں تک پولیس پہنچے گی ، دہشت گردی کا چراغ بجھنے سے پہلے ہی لڑکھڑا رہا ہے اور منشیات میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا ۔ ان باتوں کا اظہار ڈی آئی جی شمالی شوجیت کمار سنگھ نے شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے کپواڑہ  دورے کے دوران نیوز 18 کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے منشیات اس پار بھیجنے کی کوششیں جاری ہیں اور وہ اپنے ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ کشمیر میں معصوم نوجوانوں کو ان ناپاک حرکتوں میں ملوث کرا رہے ہیں ۔


انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان سازشوں میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کشمیر میں ایک چلینچ بن گیا ہے ، لیکن جموں و کشمیر پولیس سرحد پار کی کسی بھی ناپاک حرکت کو کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ دہشت گردی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ اب دہشت گردی کا چراغ بجھنے سے پہلے لڑکھڑا رہا ہے ۔ یعنی دہشت گردی دم توڑ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او جی ڈبلیو پر پولیس کی کڑی نگاہ ہے ۔


انہوں نے دہشت گردوں کے حامیوں سے اپیل کی کہ ان حرکتوں سے باز آجائیں  ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بالائی ورکروں کا نیٹ ورک بے نقاب کیا جارہا ہے اور اس کو لے کر ڈی آئی جی نے پولیس کے رول کی ستائش کی ۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھلانے والوں کی گردنوں تک پولی پہنچے گی اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔


انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو ناپاک حرکتوں سے دور رکھیں ۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارگردگی دکھانے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی کپواڑہ ڈاکٹر جی وی سندیپ ، اے ایس پی کپواڑہ سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 19, 2021 05:25 PM IST