ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : والدین کو ٹیچر سے اپنے بیٹے کو نصیحت کروانا پڑا مہنگا ، ساتویں کے طالب علم نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے ہوش اڑ گئے

والدین نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی اسرار کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے اپنا نیٹ ورک متحرک کیا اور میڈیا پر بھی اس لڑکے کے لاپتہ ہونے کی خبریں نشر ہوئیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : والدین کو ٹیچر سے اپنے بیٹے کو نصیحت کروانا پڑا مہنگا ، ساتویں کے طالب علم نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے ہوش اڑ گئے
جموں و کشمیر : والدین کو ٹیچر سے اپنے بیٹے کو نصیحت کروانا پڑا مہنگا ، ساتویں کے طالب علم نے اٹھایا ایسا قدم ، سبھی کے ہوش اڑ گئے

والدین اپنے بچوں کی غلط حرکات اور پڑھائی کی طرف توجہ نہ دینے پر استاد کو مطلع کرکے اپنے بچے کی اصلاح اور نصیحت کراتے ہیں ۔ مگر کھبی کبھار والدین کیلئے اپنے بچوں کی استاد کے ذریعہ نصیحت کروانی پریشانی کا سبب بن جاتی ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں پیش آیا ، جہاں والدین نے اپنے بچے کو غلط حرکات سے باز رہنے ، پڑھائی کی طرف دھیان دینے اور ان کی زندگی کی اصلاح کیلئے درس گاہ میں استاد کے ذریعہ سے نصیحت کروائی ، لیکن طالب علم کو استاد کی نصیحت ناگوار گزری اور درس گاہ سے چھٹی ہوتے ہی گھر سے فرار ہوگیا ۔


شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے ڈانگر پورہ پٹن  کے چودہ سالہ ساتویں جماعت کے طالب علم کے والدین نے اپنے لخت جگر کی استاد کے پاس شکایت کی اور ان سے نصیحت کرنے کی فریاد کی ، جس کے بعد درس گاہ میں استاد نے طالب علم کو سمجھایا ۔ مگر یہ نصیحیت ساتویں جماعت کے طالب علم کو ناگوار گزری اور وہ درس گاہ سے چھٹی ملتے ہی گھر پہنچا اور گھر سے ایک تھیلہ اٹھا کر فرار ہوگیا ۔


اتنا ہی نہیں وہ اپنے والد کی جمع پونجی بھی لے گیا اور گھر سے فرار ہوکر پہلے سرینگر پہنچا اور پھر وہاں سےایک نجی گاڑی کے ذریعہ تین سوکلو میٹر دور جموں پہنچ گیا ۔ لڑکے کے والدین نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ ان کا بیٹا درس گاہ سے واپس لوٹ کر گھر آیا اور پھر کچھ بتائے بغیر ہی نکل گیا ۔ شام کوجب وہ واپس ہی نہیں آیا تو وہ پریشان ہوکر ہاتھ ملتے رہ گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے نے اپنا ذاتی فون بھی گھر پر ہی چھوڑدیا تھا ، جس سے انہیں یقین ہوا کہ وہ فرار ہوگیا ہے ۔ جب اس بچہ کے لاپتہ ہونے کی خبر علاقے میں پھیلی تو سب اس کی تلاش میں نکل پڑے ۔ کئی روز تک اس کی تلاش کی گئی ، لیکن کوئی سراغ ہاتھ نہیں لگا ۔


والدین نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بھی اسرار کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے اپنا نیٹ ورک متحرک کیا اور میڈیا پر بھی اس لڑکے کے لاپتہ ہونے کی خبریں نشر ہوئیں ۔ کئی روز کی تلاش کے بعد بالآخر جموں میں یہ لڑکا پولیس کے ہاتھ لگا ۔ جموں سے پھر اس کو اپنے گھر پہنچایا گیا ۔ اب  پولیس اور آرمی اس کے فرار ہونے سے متعلق جانچ کررہی ہے ۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ کشمیر میں آئے روز کسی نہ کسی  فرد کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں ۔ تاہم اس دور میں چھوٹے لڑکے کی طرف سے ایسا قدم اٹھانا ہر ایک لئے لمحہ فکریہ ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 11:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading