اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر : سریش رینا نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ کیا خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کا افتتاح

    جموں و کشمیر : سریش رینا نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ کیا خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کا افتتاح

    جموں و کشمیر : سریش رینا نے ایل جی منوج سنہا کے ساتھ کیا خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ کا افتتاح

    سریش رینا نے ٹویٹ کے ذریعہ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا دور جموں و کشمیر میں کھیلوں خاص کر کرکٹ کیلئے سنہرا دور ثابت ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    اننت ناگ : ہندوستان کے مشہور کرکٹر سریش رینا نے اننت ناگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ وومینس ٹی ۔20  کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ ٹورنامنٹ جموں وکشمیر پولیس کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ میں وادی کی درجنوں خواتین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ سریش رینا نے دو ٹیموں کے مابین حسب روایت ٹاس کرایا اور اس طرح سے اس خاص ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ۔ یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جنوبی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ ہوگا ، جس کا مقصد صرف اور صرف کشمیری خواتین کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔

    اس موقع پر سریش رینا نے ٹویٹ کے ذریعہ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا دور جموں و کشمیر میں کھیلوں خاص کر کرکٹ کیلئے سنہرا دور ثابت ہوگا ۔ سریش رینا کے مطابق جموں و کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کافی گنجائش ہے ، جس کے لئے وہ سرکار اور پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

    اسے قبل سریش رینا نے جموں و کشمیر میں 10 کرکٹ اسکول قائم کرنے کی حامی بھر لی ہے ۔ جہاں پر نوجوان اور باصلاحیت کرکٹ کھلاڑیوں خاص کر دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو مزید تربیت دی جائے گی ۔ تاکہ آگے چل کر وہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں ۔

    سریش رینا نے ٹویٹ کے ذریعہ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا دور جموں و کشمیر میں کھیلوں خاص کر کرکٹ کیلئے سنہرا دور ثابت ہوگا ۔
    سریش رینا نے ٹویٹ کے ذریعہ ٹورنامنٹ کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا دور جموں و کشمیر میں کھیلوں خاص کر کرکٹ کیلئے سنہرا دور ثابت ہوگا ۔

    اس موقع پر جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے اس طرح کے پروگراموں کےانعقاد پر ستائش کی اور کہا کہ سرکار جموں و کشمیر میں کرکٹ و دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کی غرض سے  پنچایتی سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ جبکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کےلئے بھی انتظامیہ ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی ۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر مثبت تبدیلی کے آثار نمایاں ہیں ۔ جبکہ نوجوانوں کو اس تبدیلی میں اپنا کلیدی رول ادا کرنا چاہئے۔

    اس موقع پر ان کے ہمراہ مشیر فاروق خان، آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا و دیگر افسران تھے ۔ انہوں نے مٹن کے معروف سوریہ مندر اور گرودوارے میں بھی حاضری دی اور وہاں پر پی ایم پیکج ایمپلائز و دیگر وفود بھی سے بھی ملاقات کی ۔ بعد میں ایل جی نے اننت ناگ میں افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور اس دوران انہوں نے 92 کروڑ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا ای  اناگریشن بھی کیا ۔ انہوں نے افسران کو عوامی فلاح و بہبود کی خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے کی ہدایت دی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: