جموں۔کشمیر: لاوے پورہ سرینگر میں ملی ٹنٹنوں کاسی آر پی ایف پارٹی (Central Reserve Police Force (CRPF)) پر دن دھاڑے حملہ ،سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملہ آور ملی ٹنٹنوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سرینگر کے مضافات میں لاوئے پورہ کے مقام پر سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر ملی ٹنٹنوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکارشہید ہو گئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
حملے کے فورا بعد پورے علاقے میں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی گئی اورملی ٹنٹنوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی مہم تیزکردی گئی ہے ۔ڈی آئی جی سی آر پی ایف کشورپرشاد نیوز18اردو کوبتایا کہ لاوے پورہ میں ان کی پارٹی پٹرولنگ کررہی تھی اسی دوران ملی ٹنٹنوں نے یہ کارستانی انجام دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملی ٹنٹ یہ پیدل آئے ہیں حملہ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے کے تھوڑی دوری پر ان ملی ٹنٹنوں نے گاڑی کا استعمال بھی کیا ہوگا۔ڈی آئی جی نےمزید بتایا کہ حملے میں ملوث ملی ٹنٹنوں کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ لاوئے پورہ علاقے میں جب یہ واردات ہوئی اس وقت وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا۔سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پر اس دوران ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔ ادھرزخمی سی آر پی ایف اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی غرض سے اسپتال میں داخل کیاگیا۔
خبر ہے ملیٹنٹ ایک رائفل بھی اڑا لے گئے۔ تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ سرینگر بارہمولہ نیشنل ہائی وے پراس طرح حملے ہونااس بات کا اشارہ کرتی ہے کہ وادی میں ملی ٹنسی ابھی بھی موجود ہیں۔جو سیکورٹی فورسز کے لیے ایک بڑاچلینج ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔