جموں وکشمیر: ترال انکاونٹر میں مشتبہ دہشت گرد ہلاک، جموں وکشمیر پولیس نے کیا یہ بڑا دعویٰ
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں میں ہفتہ کے روز ملیٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور علاقے کا محاصرہ شروع کیا۔ جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی گئی تو اسی دوران علاقے میں میں موجود مشتبہ دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں میں ہفتہ کے روز ملیٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور علاقے کا محاصرہ شروع کیا۔ جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی گئی تو اسی دوران علاقے میں میں موجود مشتبہ دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہردہ میر ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مشتبہ دہشت گردوں کے درمیان مختصر تصادم میں دو جنگجو جان بحق ہوئے ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سب ضلع ترال کے ہردہ میر گاوں میں ہفتہ کے روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور علاقے کا محاصرہ شروع کیا۔ جیسے ہی تلاشی مہم شروع کی گئی تو اسی دوران علاقے میں میں موجود مشتبہ دہشت گردوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اور علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی شروع کی۔ جس وقت دونوں اطراف سے گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا اور دہشت گردوں نے فورس کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ تاہم علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے پہلے ہی فورسز نے بند کر رکھے تھے اور تصادم میں یہ دونوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دونوں مقامی دہشت گرد اور انصار غزوۃ الہند سے وابستہ رہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بتایا کہ پ ولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق AuGH سے تھا اور وہ کئی معاملات میں ملوث گروہوں کا حصہ تھے، جن میں IED دھماکے اور پولیس/SF اداروں پر دستی بم حملے کرنے میں شامل تھے۔" انہوں نے مزید کہا ان کے قبضے سے دو اے کے سینتالیس رائفلوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ تمام برآمد شدہ مواد کو مزید تفتیش کے لئے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔