ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سید الطاف بخاری کا الزام، کہا-علاقائی پارٹیاں اپنا رہی ہیں دوہرا میعار

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جموں کشمیرکی علاقائی پارٹیوں پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا یے۔ دفعہ 370 سے قبل نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ لیڈران کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو بھی الطاف بخاری نے مشکوک قرار دیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سید الطاف بخاری کا الزام، کہا-علاقائی پارٹیاں اپنا رہی ہیں دوہرا میعار
جموں کشمیر: سید الطاف بخاری کا الزام، کہا-علاقائی پارٹیاں اپنا رہی ہیں دوہرا میعار

جموں کشمیر: جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جموں کشمیرکی علاقائی پارٹیوں پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا یے۔ دفعہ 370 سے قبل نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ لیڈران کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو بھی الطاف بخاری نے مشکوک قرار دیا۔ اننت ناگ کے کیہریبل مٹن علاقے میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے منعقدہ عوامی اجلاس سے خطاب کے دوران الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہارکیا۔


سید الطاف بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیرکے سیاسی جماعتوں کےلیڈران نے ہمیشہ سے ہی یہاں کے عوام کو شیشے میں اتارا ہےجبکہ ان لیڈران نے عوامی استحصال کی بنا پر اپنےگھروں کو آباد کیا۔ انہوں نےکہا کہ کچھ پارٹیاں اپنی پارٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں یہی لیڈران یہاں کے عوام کے دشمن ثابت ہوئے ہیں۔


دفعہ 370 سے قبل نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ لیڈران کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو بھی الطاف بخاری نے مشکوک قرار دیا۔
دفعہ 370 سے قبل نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ لیڈران کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کو بھی الطاف بخاری نے مشکوک قرار دیا۔


الطاف بخاری نےکہا کہ جموں کشمیراپنی پارٹی نے مرکزکی جانب سے وضع کردہ ڈومیسائل قوانین میں ترامیم کروائی اور اسی ترمیم کی رو سے یہاں کے عوامی کی جائیداد ومقامی روزگارکا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ جبکہ نینشل کانفرنس اور دیگر جماعتوں نے اس کے برعکس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے سے قبل نیشنل کانفرنس کے اعلیٰ لیڈران بشمول رکن پارلیمان نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کی، لیکن میٹنگ کا ایجنڈا مذکورہ لیڈران کی جانب سے ابھی تک رازکی رکھا گیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ پارٹی کی جانب سے اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، جسے اس میٹنگ کے ثواٹ سے کئی شقوق وشبہات جنم لے رہے ہیں۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جموں کشمیر کی علاقائی پارٹیوں پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا یے۔
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے جموں کشمیر کی علاقائی پارٹیوں پر دوہرا میعار اپنانے کا الزام لگایا یے۔


انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے جب بھی اس طرح کی کوئی میٹنگ کی تو اس حوالے سے پریس کانفرنس کے ذریعہ لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اپنی پارٹی عوام کے سامنے حقائق لانے کی کوشش کر رہی ہے نہ کہ دوسری جماعتوں کی طرح عوام کو بے بنیاد ایجنڈوں اورکھوکھلے نعروں سے گمراہ کر رہی ہے۔ اجلاس سے پارٹی لیڈران ہلال احمد شاہ، رفیع احمد میر، غلام حسن میر نے بھی خطاب کیا۔ لیڈران نے لوگوں سے جموں کشمیر اپنی پارٹی کو اعتماد دینےکی تلقین کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 20, 2021 11:59 PM IST