ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اسکول بند کرنے کے فیصلے پرمخالفت، والدین، طلبا اور اساتذہ کا انتظامیہ سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

کووڈ کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سرکار نے احتیاط کے طور پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم مختلف علاقوں سے والدین، طلبا اور اساتذہ انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول بند رہنے سے طلبہ کا مستقبل تباہ ہوگا۔

  • Share this:

کووڈ کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سرکار نے احتیاط کے طور پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم مختلف علاقوں سے والدین، طلبا اور اساتذہ انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول بند رہنے سے طلبہ کا مستقبل تباہ ہوگا۔کشمیر خطے میں آج سے اسکول بند کا اعلان کیا گیا۔ کووڈ کیسوں کی بڑھتی تعداد کے مد نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نرسری سے نویں جماعت تک کا کلاس ورک دو ہفتوں تک کے لیے معطل رہے گا جبکہ دسویں سے بارہویں جماعتوں کا کلاس ورک ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔


ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین نے کپواڑہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور اسکولوں میں جاری درس تدریس کے عمل کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران اسٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسکولوں میں کووڈ ایس او پیز پر عمل کریں۔


وہیں اس کے علاوہ بہار کے چھپرا (Chapra) میں کورونا وائرس وبا کے دوران لگے لاک ڈاؤن (Lockdown) سے پریشان تقریبا 200 اسکولوں کے منیجر (Manager of schools) اب حکومت سے دو۔دو ہاتھ کرنے کے موڈ میں آگئے ہیں۔ سخت اقصادی تنگی سے جوجھ رہے اسکولوں نے اب نتیش حکومت (Nitish Government) کی ہدایات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 12 اپریل سے کسی بھی حال میں اسکول کھولے جائیں گے۔ حالانکہ اس دوران انہوں نے اسکول میں کورونا وائرس گائیڈ لائنس کی پیروی کرنے بات ضرور کہی ہے۔


دراصل پرائیویٹ اسکول اینڈ چلڈرین ویلفیئر ایسوی سی ایشن کی میٹنگ چھپرا میں طلب کی گئی جس میں ضلع کے 200 سو اسکول ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے ہدایات کے مطابق ضلع کے تمام اسکول 11 اپریل 2021 ء تک بند رہیں گے۔ اس کے بعد ، اگر حکومت 12 اپریل 2021 سے اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دیتی ہے تو اس صورتحال میں بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع کے تمام اسکولوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے کورونا گائیڈ لائنس اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع کے سبھی اسکولوں کو کھول دیا جائے گا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 06, 2021 07:01 PM IST