ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : بارہمولہ کے ٹنمگرگ میں بھیانک آتشزدگی ، چار دکانیں جل کر خاکستر

Jammu and Kashmir News : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں گلمرگ روڑ پر ٹی سی پی کے نزدیک آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئیں ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : بارہمولہ کے ٹنمگرگ میں بھیانک آتشزدگی ، چار دکانیں جل کر خاکستر
جموں و کشمیر : بارہمولہ کے ٹنمگرگ میں بھیانک آتشزدگی ، چار دکانیں جل کر خاکستر

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ میں گلمرگ روڑ پر ٹی سی پی کے نزدیک آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار دکانیں پوری طرح خاکستر ہوگئیں ۔ مقامی لوگوں نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ ٹنگمرگ میں گلمرگ جانے والے ہائی وے پر قائم چار دکانوں میں اچانک آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں چاروں دکانیں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ اس نے تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ اگر چہ فائر سروسز عملہ اور جموں وکشمیر پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی ۔ تاہم آگ کی شدت نے تمام دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیکر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔


ان دکانوں میں لاکھوں روپے مالیت کے سازو سامان کا نقصان ہوا۔ اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے یازخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ٹنگمرگ میں گلمرگ جانے والے روڑ پر قائم ان دکانوں میں سیاحوں کے لئے گرم ملبوسات اور جوتوں کا انتظام ہوتا تھا ۔ سیاحوں کیلئے یہ سہولیات بہم رکھنے سے ان دکانوں سے وابستہ لوگ اپنا گھر چلا رہے تھے ۔ یہاں پہلے سردیوں میں سیاح گلمرگ جانے سے پہلے جاکیٹ اور دیگر گرم ملبوسات کرایہ پر حاصل کرتے تھے اور اس کے بعد گلمرگ کا رخ کرتے تھے ۔


ان چار دکانوں میں ایک ہوٹل تھی اور وہ بھی آگ کی نذر ہوگئی ۔ یہاں روز سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملتا تھا ۔ ان دکانوں سے وابستہ لوگ اب روزگار سے محروم ہوگئے۔ انہیں جہاں گزشتہ سالوں میں دفعہ تین سو ستر اور کورونا وائرس سے نقصان ہوا اور جو کچھ کثر باقی رہ گئی تھی وہ آگ کی واردات نے پوری کردی ۔ متاثر جاوید احمد ملک نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ وہ اسی دکان پر اپنے اہل وعیال کی کفالت کرتے تھے ۔ تاہم اب وہ اس سے بھی محروم ہوگئے۔


وہیں متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے متاثر نظیر احمد نے بھی نیوز 18 اردو کو بتایا کہ آگ نے ان کی روزی روٹی چھین لی ۔ انہیں نہیں پتہ تھا کہ وہ آتشزدگی کی وجہ سے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ انہوں نے سرکار سے امداد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں ۔ ٹنگمرگ میں ان دکانوں میں آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ تاہم پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور جانچ شروع کردی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 14, 2021 11:57 PM IST