جموں وکشمیر: سی آر پی ایف اور پولیس ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان اور شہری زخمی
جموں وکشمیر: سی آر پی ایف اور پولیس ٹیم پر دہشت گردانہ حملہ، ایک جوان اور شہری زخمی
جموں وکشمیر کے سری نگر میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس کے جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو پوری طرح سے گھیر لیا گیا ہے۔
سری نگر: جموں وکشمیر کے سری نگر میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ اس حادثہ میں ایک پولیس کے جوان اور ایک شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے علاقے کو پوری طرح سے گھیر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے اب علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، سری نگر کے شاذگریا پورہ کے پاس اتوار دوپہر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم گشت کر رہی تھی۔ اسی دوران وہاں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پرانے سری نگر شہر کے شاذگریا پورہ میں واقع ایک ناکے پر ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گردوں کی طرف سے چلی گولی باری میں پولیس کا جوان فرخ احمد اور ایک عام شہری زخمی ہوگئے۔
Jammu and Kashmir: Terrorists attacked a joint party of Police and CRPF at Sazgaripora, Hawal in Srinagar today. One Police personnel and a civilian injured. Area cordoned off to nab the terrorists. More details awaited.
زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے اور دہشت گردوں کی تلاش کرنے کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہشت گرد ابھی بھی علاقے میں پوشیدہ ہیں۔ دہشت گردوں نے جس طرح سے واردات کو انجام دیا ہے، اس سے لگتا ہے کہ انہیں پہلے سے معلوم تھا کہ گشت ٹیم یہاں سے آنے والی ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔