உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں دہشت گردی پر بڑی کارروائی، اس سال ہلاک ہوئے 134 دہشت گرد، 135 گرفتار

    جموں وکشمیر میں دہشت گردی پر بڑی کارروائی، اس سال ہلاک ہوئے 134 دہشت گرد، 135 گرفتار

    جموں وکشمیر میں دہشت گردی پر بڑی کارروائی، اس سال ہلاک ہوئے 134 دہشت گرد، 135 گرفتار

    Jammu and Kashmir Terrorism: جموں وکشمیر میں جاری آپریشن آل آوٹ کا اس سال بھی وسیع اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق، اس سال اب تک نہ صرف جموں وکشمیر میں دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces in Jammu and Kashmir) کو دہشت گردوں کے خلاف چلائے گئے آپریشن آل آوٹ میں بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ کشمیر میں جوانوں نے کئی ٹاپ دہشت گرد کمانڈرس کو ہلاک کیا ہے، جس میں A+++ کٹیگری کے پانچ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ساتھ ہی دہشت گردوں کے مددگاروں کا ایک بڑا نیٹ ورک بھی تباہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، پاکستان مقبوضہ کشمیر (Pak Occupied Kashmir) میں دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ میں تقریباً 250-200 دہشت گرد ہیں اور دراندازی کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

      اس سال جموں وکشمیر میں 134 دہشت گردوں کو سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کیا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں 214 دہشت گرد ہیں، جن کی گرفتاری جاری ہے۔ اب تک سیکورٹی اہلکاروں نے 135 دہشت گرد اور دہشت گردوں کو OGW کو گرفتار کیا ہے۔ وہیں، اس سال ابھی تک 79 دہشت تنظیموں نوجوانوں کی بھرتی ہوئی ہے۔ جبکہ، گزشتہ سال 166 نوجوان دہشت گردی کے راہ پر چلے گئے تھے۔ آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے سرینڈر کیا اور درجن بھر سے زیادہ نوجوان مین اسٹریم میں شامل ہوچکے ہیں۔ جموں وکشمیر میں سال 2021 سے ابھی تک پتھر بازی میں ہوئی بھاری گراوٹ ہوئی ہے۔

      جموں وکشمیر میں جاری آپریشن آل آوٹ کا اس سال بھی وسیع اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق، اس سال اب تک نہ صرف جموں وکشمیر میں دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے والے نوجوانوں کی تعداد میں گراوٹ آئی ہے۔ گزشتہ سالوں کے مقابلے اس سال سیکورٹی اہلکاروں نے ریکارڈ تعداد میں دہشت گردوں کا خاتمہ بھی کیا ہے۔ وہیں کشمیر میں دہشت گردوں نے اس سال کئی ٹارگیٹنگ کلنگ کی ہیں، جن میں پولیس، عام شہری اور سیاسی جماعتوں سے جڑے ہوئے لوگ ہیں۔

      برف باری بڑھنے سے پہلے دہشت گرد مسلسل دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستانی فوج پاکستان کی ہر ایک ناپاک سازش کو لائن آف کنٹرول پر ناکام کر رہی ہے۔ اس سال ایل او سی پر دراندازی کی 5 کوشش کی گئی، جنہیں ناکام کرتے ہوئے 6 کے قریب دہشت گردوں کو بھی مارا گیا۔ یہ سبھی دہشت گرد لشکر طیبہ اور جیش محمد تنظیم سے وابستہ تھے، جنہیں پاکستانی فوج کی مدد سے پاکستانی خفیہ ایجنسی دراندازی کروانے کی کوشش میں تھے۔

      جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ سرحد پار سے جموں وکشمری خلل ڈالنے اور خون خرابہ کرنے کے لئے نئی نئی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ہوئیں، لیکن ہم نے انہیں ناکام کیا ہے۔ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ میں شامل کئی دہشت گردوں کو ہم نے مار گرایا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: