سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں اتوار کو ایک دہشت گردانہ حملے میں مرکزی ریزرو پولیس (سی آر پی ایف) کا ایک افسر زخمی ہوگیا۔ یہ جانکاری ایک افسر نے دی۔ افسر نے کہا، ’دوپہر تقریباً 2 بجکر 20 منٹ پر دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے گنگو علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ پارٹی پر گولی باری کی۔
افسر نے کہا کہ حملے میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ونود کمار زخمی ہوگئے اور انہیں پلوامہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سانبا ضلع میں پولیس کو نظر آئی چمکیلی اشیاوہیں ایک دوسرے حادثہ میں جموں وکشمیر کے سانبا ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے پاس چمکیلی اشیا کو اڑتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ہندوستان-پاکستان سرحد سے متصل سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کردی۔ سرکاری ذرائع نے یہ جانکاری دی۔
ذرائع نے بتایا کہ منگوچک بیلٹ میں بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ لوگوں نے ہفتہ کی رات ڈرون جیسی چمکیلی اشیا اڑتے ہوئے دیکھا تھا، جس سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔
پولیس نے کہا کہ یہ ایک ہندوستانی نجی تجارتی طیارہ تھا، جسے لوگوں نے ڈرون سمجھ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کو محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔