جموں۔کشمیر: دہشت گردوں نے سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں پر پھینکا گرینیڈ، دو مقامی شہری زخمی
جموں۔کشمیر (Jammu-Kashmir)کے کاکاپورہ میں دہشت گردوں (Terrorists) نے سی آر پی ایف (CRPF) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر حملہ کر دیا ہے۔ بدھ کو ہوئے اس حملے میں دو شہریوں کو چوٹیں آئی ہیں اور فی الحال ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Nov 18, 2020 07:22 PM IST

دہشت گردوں (Terrorists) نے سی آر پی ایف (CRPF) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر حملہ کر دیا ہے۔
جموں۔کشمیر (Jammu-Kashmir)کے کاکہ پورہ میں دہشت گردوں (Terrorists) نے سی آر پی ایف (CRPF) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر حملہ کر دیا ہے۔ بدھ کو ہوئے اس حملے میں دو شہریوں کو چوٹیں آئی ہیں اور فی الحال ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ پیر کو بھی دہشت گردوں نے کولگام ضلع میں پولیس چوکی پر گرینیڈ (Grenade) پھینک دیا تھا۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق اس حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہشت گردوں نے پلوامہ (Pulwama) ضلع کے کاکہ پورہ میں جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ حالانکہ یہ خبر اچھی رہی کہ دہشت گردوں کا نشانہ چوک گیا اور گرینیڈ سڑکر پر پھٹ گیا۔ پیر کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بھی ٹھیک اسی طرح کی بات سامنے آئی تھی۔ زی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کو پولیس افسران نے بتایا تھا کہ گرینیڈ کا نشانہ ٹھیک نہیں لگا اور وہ بھون کے باہر دھماکہ ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پاکستان اپنی حرکت سے نہیں آرہا ہے باز
کچھ دنوں پہلے پاکستان کی طرح سے ہوئی دراندازی کی کوششوں کو سکیورٹی فورسز (security forces) نے کامیاب نہیں ہونے دیا تھا۔ کپواڑہ سیکٹر میں ہوئی اس کوشش میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ حالانکہ اس انکاؤنٹر میں ایک فوجی افسر سمیت چار جوان شہید ہو گئے تھے۔