نئی دہلی : جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے چدورا علاقہ میں مگرے پورہ میں دہشت گردوں نے دو غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی ہے ۔ دونوں مزدوروں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا، جس میں سے ایک کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے ۔ دونوں اینٹ بھٹے میں کام کرتے تھے ۔ زخمی مزدور کا علاج سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔ اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والا مزدور بہار کا رہنے والا تھا ۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے کی گھیرا بندی کی جاچکی ہے اور دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔
#UPDATE | Terrorists fired upon 2 outside labourers working in a Brick Kiln in Chadoora area of Budgam. The duo was shifted to hospital for treatment where one among them succumbed: Kashmir Zone Police
غور طلب ہے کہ کشمیر میں دہشت گرد اب ٹارگٹ کلنگ کرکے دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔ وہ غیر کشمیری اور ہندو شہریوں کو نشانہ بناکر حملے کررہے ہیں ۔ جمعرات کو بھی دہشت گردوں نے کوگلام میں ایک بینک مینجر کا گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
مسلح افراد آج صبح ارہ کولگام میں نمودار ہوئے اور یہاں علاقائی دیہاتی بینک کی شاخ میں تعینات وجے کمار ولد اوم پرکاش ساکنہ راجستھان نامی بنک مینجر پر نزدیک سے گولیاں مار کر انہیں زخمی کر دیا ، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام میں داخل کیا گیا تاہم انہوں زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ویسو قاضی گنڈ میں مقیم کشمیری پنڈت ملازمین کا احتجاج جاری ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ کی ناقص پالسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور کہا کہ وہ دوربارہ ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔ کشمیری پنڈت کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔