Independence Day 2022: جموں وکشمیر نے ہڑتال اور پتھراو کو اب پیچھے چھوڑ دیا ہے: LG منوج سنہا

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست نے ہڑتال اور پتھراو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ترقی اور امن کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست نے ہڑتال اور پتھراو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ترقی اور امن کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست نے ہڑتال اور پتھراو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ترقی اور امن کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔

  • Share this:
    سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست نے ہڑتال اور پتھراو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ترقی اور امن کے ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے۔ منوج سنہا نے یہاں شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں 76ویں یوم آزادی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘ہم نے دہشت گردی پر آخری اور فیصلہ کن چوٹ پہنچانا شروع کردیا ہے۔ جموں وکشمیر کے 1.30 کروڑ لوگوں کو ان کوششوں کی حمایت میں آواز بلند کرنی چاہئے‘۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب ہڑتال کی اپیل نہیں کی جاتی اور ’پتھراو‘ کا دور تاریخ کے صفحات میں چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’بازار اب بند نہیں ہوتے یا اسکول لمبے وقت تک بند نہیں رہتے‘۔

    منوج سنہا نے کہا- آگے بڑھ رہا ہے جموں وکشمیر

    منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر ترقی، گڈ گورننس اور شفافیت کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ’جموں وکشمیر آگے بڑھ رہا ہے۔ میں معاشرے کے ہر طبقے سے ایک خوشحال، پُرامن اور خوشحال مرکز کے زیر انتظام ریاست میں اپنا بیش قیمتی تعاون دینے کی اپیل کرتا ہوں۔ اس یوم آزادی پر آئیے ہم جموں وکشمیر کو نشہ سے پاک، بدعنوانی سے پاک اور روزگار کے لئے مواقع پیدا کرنے کا عزم لیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    RIL کے چیئرمین مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی میں اضافہ

    منوج سنہا نے اپنے 33 منٹ کے خطاب میں، جموں وکشمیر میں ترقی کو زمینی سطح تک لے جانے اور بجلی فراہمی، پینے کا پانی اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میں سدھار کے لئے حکومت تشکیل کئے جانے کے ذریعہ اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا، ’تین سال پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر میں جدید اور مساوی سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی رہنمائی میں جموں وکشمیر مکمل ترقی کے لئے قابل ذکر حصولیابیاں حاصل کر رہا ہے’۔

    منوج سنہا نے کہا، ‘کئی رکاوٹوں اور چیلنجز کے باوجود، ہم گزشتہ مالی سال میں منصوبوں کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا، ’آئیے ہم آنے والی نسلوں کے لئے آتم نربھر جموں وکشمیر کی تعمیر کریں اور اپنے آبا واجداد کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں گے‘۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: