உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : توڑنے ہوئے ناکام تو چوروں نے پورے اے ٹی ایم کو ہی روپیوں سمیت اڑالیا

    J&K News : توڑنے ہوئے ناکام تو چوروں نے پورے اے ٹی ایم کو ہی روپیوں سمیت اڑالیا

    J&K News : توڑنے ہوئے ناکام تو چوروں نے پورے اے ٹی ایم کو ہی روپیوں سمیت اڑالیا

    جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات سامنے آئی ہے، جس دوران چوروں نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین( اے ٹی ایم ) کو توڑ کر مشین میں موجود رقم کو اڑانے کی کوشش کی ، لیکن جب چور مشین کو توڑنے میں ناکام رہے تو انہوں نے پوری مشین کو ہی چرا لیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں چوری کی ایک عجیب و غریب واردات سامنے آئی ہے، جس دوران چوروں نے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین( اے ٹی ایم ) کو توڑ کر مشین میں موجود رقم کو اڑانے کی کوشش کی ، لیکن جب چور مشین کو توڑنے میں ناکام رہے تو انہوں نے پوری مشین کو ہی چرا لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشین میں ساڑھے چار لاکھ روپے موجود تھے اور چوروں نے مشین سمیت یہ پوری رقم اڑا دی۔ اس واقعہ کو قاضی گنڈ میں ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم  میں ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد نے انجام دیا۔

    یہ اے ٹی ایم قاضی گنڈ میں پیٹرول پمپ کے قریب واقع ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ چوری کے وقت اے ٹی ایم میں کوئی بھی سیکورٹی گارڈ موجود نہیں تھا ، جس دوران ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں چور داخل ہوئے اور اے ٹی ایم مشین کے ساتھ 4,37,000 روپے کی نقد رقم لوٹ لی۔ ادھر پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    پولیس کے مطابق چوروں کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔  پولیس نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم گارڈ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا اور اے ٹی ایم چیمبر میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی تجزیہ کیا جائے گا ، جس کے بعد تحقیقات کو ایک سمت ملے گی۔

    پولیس نے ایف آئی آر نمبر 16/2022  سیکشن 457 اور 380 کے تحت پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ  میں معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: