உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جسمانی طور پر خاص خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پہلی مرتبہ شروع کی گئی یہ پہل

    J&K News: جسمانی طور پر خاص خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پہلی مرتبہ شروع کی گئی یہ پہل

    J&K News: جسمانی طور پر خاص خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پہلی مرتبہ شروع کی گئی یہ پہل

    Jammu and Kashmir News: شمالی کمشیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر میں پہلی بار جسمانی طور پر خاص خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار حاصل کرنے اور اپنی ٹانگوں پر کھڑا کرنے کے لیے ٹاؤن ہال کنزر میں سرکاری اسکیموں سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد ہوا۔

    • Share this:
    Jammu and Kashmir News: جسمانی طور پر خاص افراد سماج کا ایک اہم حصہ ہے۔ ایسے افراد کوسماج میں اپنے ساتھ چلنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ، اسی تناظر میں آج سنیچر کے روز شمالی کمشیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر میں پہلی بار جسمانی طور پر خاص خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار حاصل کرنے اور اپنی ٹانگوں پر کھڑا کرنے کے لیے ٹاؤن ہال کنزر میں سرکاری اسکیموں سے متعلق جانکاری پروگرام منعقد ہوا۔ یہ جانکاری پروگرام کمپوزٹ ریجنل سنٹر سرینگر نے مرکزی سرکار کی سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ، وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دوسرے محکموں کے باہمی اشتراک سے ہوا۔ اس پروگرام میں جسمانی طور پر خاص خواتین اور لڑکیوں نےکافی تعداد میں شرکت کی۔

     

    یہ بھی پڑھئے : بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کی موثر عمل آوری کو بنایا جائے یقینی، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی افسران سے تلقین


    ماہرین نے انہیں سرکاری اسکیموں کے فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاکر اپنے گھر سے ہی روزگار کے وسائل حاصل کریں۔ جسمانی طور پر خاص خواتین اور لڑکیوں نے اس پروگرام کے انعقاد پر متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔ کمپوزٹ ریجنل سنٹر سرینگر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر احمد نے نیوز18 اردوکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پروگرام کے انعقاد پر سب سے پہلے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، جنہوں نے جسمانی طور پر خاص خواتین کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کی ہیں اسی تناظر میں ہم نے اس پروگرام کو انعقاد کیا ۔ تاکہ ایسی خواتین کو ان اسکیموں کا فائدہ دیا جائے۔ یہی مقصد تھا کہ انہیں خبردار کیاجائے ۔

    وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی ماہر خاتون نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ایسی خواتین کچھ کام نہیں کرسکتی۔ ہمیں کچھ خواتین نے اطلاع دی کہ وہ کچھ کام کرنا چاہتی ہیں اسی لئے جانکاری دی گئی ، ہم نے کچھ ماہرین کو بلایا جنہوں نے پوری جانکاری دی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں۔کشمیر کے پونچھ میں بھیانک حادثہ، نو لوگوں کی موت، چار شدید طور پر زخمی


    جسمانی طور خاص ایک خاتون رقیعہ اکبر نے نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آئی مجھے یہاں سرکاری اسکیموں کی جانکاری ملی مجھے بے حد خوشی ہوئی،  اس سے ہم اپنے ٹانگوں پر کھڑی ہو سکتے ہیں اور اپنا روزگار کما سکتے ہیں ، ہمیں یہاں بتایا گیا کہ بہت سی اسکیمیں ہیں جن سے ہم خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کوبھی روزگار دے سکتے ہیں ۔

    ایک اور خاتون نے کہا کہ اس پروگرام میں جو یہاں پہلی دفعہ یہاں منعقد ہوا ہے ، اس سے مختلف مواقع سے آگاہ کیا گیا ۔ اس جموں و کشمیر میں پہلی بار سنجیدگی کے ساتھ جسمانی طور پر خاص افراد کا خیال رکھا جارہا ہے اور انہیں ہر مکمل انسان کے شانہ بہ شانہ چلنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے افراد کو حوصلہ دینا چاہئے اور انہیں ہر میدان میں اپنا لوہا منوانے کیلئے جگہ دینی چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: