ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ضوابط میں بڑی تبدیلی، یوٹی کی خواتین سے شادی کرنے والے بن سکیں گے شہری

Jammu-Kashmir Domicile: پرانے ضوابط کو دیکھیں تو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے رہتے ہوئے صرف خواتی کو ہی ریاست کی مقامی شہری کا درجہ حاصل ہوتا تھا۔ اب اس نئے نوٹیفکیشن کے بعد دیگر ریاستوں میں شادی کرنے والی خواتین کے شوہر اور ان کے بچے بھی مرکز کے زیر انتظام ریاست کا شہری بن سکتے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ضوابط میں بڑی تبدیلی، یوٹی کی خواتین سے شادی کرنے والے بن سکیں گے شہری
جموں وکشمیر: ضوابط میں بڑی تبدیلی، یوٹی کی خواتین سے شادی کرنے والے بن سکیں گے شہری

سری نگر: جموں وکشمیر میں آبائی باشندہ کو لے کر پہلے سے جاری ضوابط میں بڑی تبدیلی ہوئی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی خواتین سے شادی کرنے والے دیگر ریاستوں کے مرد بھی یہاں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ (Domicile Certificate) حاصل کرسکیں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے اس کے تعلقات میں منگل کو نوٹیفیکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل جموں وکشمیر کے باہر شادی کرنے والی خواتین کے تئیں ریاست میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پانے کے لئے اہل نہیں ہوتے تھے۔


پرانے ضوابط کو دیکھیں تو آرٹیکل 370 اور 35 اے کے رہتے ہوئے صرف خواتی کو ہی ریاست کی مقامی شہری کا درجہ حاصل ہوتا تھا۔ اب اس نئے نوٹیفکیشن کے بعد دیگر ریاستوں میں شادی کرنے والی خواتین کے شوہر اور ان کے بچے بھی مرکز کے زیر انتظام ریاست کا شہری بن سکتے ہیں۔ حالانکہ مردوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ خواتین سے الگ جموں وکشمیر کے مرد کسی دیگر ریاست کی خواتین سے شادی کریں تو خاتون اور اس کے بچوں کو شہریت کا درجہ ملتا تھا۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ صنفی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے کیا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا۔ فی الحال، مرکز کے زیر انتظام ریاست میں حد بندی کو لے کر قیاس آرائی تیز ہے۔ حال ہی میں کمیشن نے یہاں کے مقامی لیڈروں اور سرکردہ شخصیات سے اس سے متعلق رائے لی تھی۔


گزشتہ مارچ میں مرکزی وزارت صحت نے جانکاری دی تھی کہ 31 دسمبر 2020 تک جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے 32 لاکھ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے راجیہ سبھا میں بتایا گیا تھا، ’جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے 31 دسمبر 2020 تک 35 لاکھ 44 ہزار 938 درخواست حاصل ہوئے تھے۔ ان میں سے 32 لاکھ 31 ہزار 353 درخواستوں کو سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں‘۔ وزارت داخلہ کے مطابق، اس دوران 2 لاکھ 15 ہزار 438 درخواست قبول کئے گئے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 21, 2021 06:03 PM IST