உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : بڈگام میں پولیس کی بڑی کارروائی ، تین کو کیا گرفتار، نقلی ہتھیار برآمد

    جموں و کشمیر : بڈگام میں پولیس کی بڑی کارروائی ، تین کو کیا گرفتار، نقلی ہتھیار برآمد

    جموں و کشمیر : بڈگام میں پولیس کی بڑی کارروائی ، تین کو کیا گرفتار، نقلی ہتھیار برآمد

    Jammu and Kashmir News : بڈگام کے بیروہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے تین لٹیروں کو ڈومی یعنی نقلی ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے ۔

    • Share this:
    بڈگام : بڈگام کے بیروہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے تین لٹیروں کو ڈومی یعنی نقلی ہتھیار سمیت گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدہ تین ملزموں سے پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد استعمال ہونے والی اشیا ایک باغ میں بنائے گئے شیڈ سے برآمد کئےہیں ۔ جن میں نقلی اے کے 47 رائفل ، لوٹی ہوئی رقم میں سے تینتیس ہزار تین سو، اور استعمال کرنے والے کپڑے بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ  پولیس اسٹیشن کو توصیف احمد بٹ ولد عبدالاحد بھٹ ساکن روات پورہ کھاگ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے بائیس اگست کی شام دیر گئے اپنے دفتر خدمت سنٹرکو بند کرنے کے بعد اپنے گاؤں کے ہی پڑوسی ثاقب احمد ڈار کے ساتھ اپنے گھر جارہے تھے۔ یہاں دریائے سکھ ناگ کو عبور کرنے کے دوران کچھ نقاب پوش افراد نے انہیں روکا اور ہتھیار دکھا کر انہیں مارا پیٹا اور شکایت کنندہ سے نقدی ایک لاکھ پچاس ہزار رقم  لوٹ لی۔

    اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن بیروہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 121/2021 درج کی گئی اور معاملہ کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس اسٹیشن بیروہ نے ایس ایچ او بیروہ کی سربراہی میں پیٹھ زانی گام سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص فیروز احمد وانی ولد عبدالاحد وانی کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا اور مسلسل پوچھ گچھ کے دوران اس نے جرم کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر اس نے اپنے ساتھ دو ملزمان کو بھی گرفتار کروایا ، جن کی شناخت بن زانیگام کے آصف احمد آہنگر ولد عبد الغنی آہنگر اور پیٹھ زانی گام کے بلال احمد ملک ولد علی محمد ملک کے طور پر ہوئی۔

    پولیس پریس بیان کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ نقلی رائفل پیٹھ زانی گام کے عبدل مومن شاہ نامی ایک کارپینٹر یعنی بڑھئی نے بنایا اور اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مذکورہ کیس میں مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں متوقع ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: