ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : اننت ناگ انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو کیا ڈھیر

Jammu and Kashmir News : سیکورٹی فورسز نے مارے گئے ملی ٹینٹوں سے ہتھیار و دیگر گولہ بارود بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا ۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جا رہا ہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : اننت ناگ انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز  نے لشکر طیبہ کے تین ملی ٹینٹوں کو کیا ڈھیر
جموں و کشمیر : اننت ناگ انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر کے تین ملی ٹینٹوں کو کیا ڈھیر

جموں و کشمیر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس کے مشترکہ انکاؤنٹر کے دوران تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقہ کواری گام شانگس میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رایفلز نے مشترکہ آپریشن شروع کیا اور علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن لانچ کیا ۔ اس دوران علاقہ میں چھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کے مشترکہ گروپ پر فائرنگ کی اور جائے واردات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم فورسز نے حکمت عملی وضع کرکے فرار ملی ٹینٹوں کا تعاقب کیا اور تینوں ملی ٹینوں کو مار گرایا ۔


اس دوران سیکورٹی فورسز نے مارے گئے ملی ٹینٹوں سے ہتھیار و دیگر گولہ بارود بھی برآمد کر کے ضبط کر لیا ۔ مارے گئے ملی ٹینٹوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ مارے گئے ملی ٹینٹوں میں شامل عارف حجام کو پولیس نے ٹیریٹورئل آرمی کے حوالدار منظور بیگ کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر دو ملیٹینٹوں کو بھی مقامی بتایا جا رہا ہے۔


پولیس نے اس انکاؤنٹر کو کامیاب قرار دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ان تینوں ملی ٹینوں کی ہلاکت سے جنوبی کشمیر میں سرگرم ملیٹینسی کارڈر کو کافی دھچکا لگا ہے۔ جبکہ اسے ملیٹینٹوں کی نئی بھرتیوں پر بھی کافی منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران انکاؤنٹرس میں درجنوں ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 10, 2021 07:45 PM IST