ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : پلوامہ کے کاکہ پورہ میں انکاونٹر ، تین ملی ٹینٹ ہلاک ، گولہ بارود برآمد

ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقہ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان ہوئے انکاونٹر میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ۔ نوگام حملے میں ملوث تینوں ملی ٹنٹوں کو سیکورٹی فورسیز نے ہلاک کردیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پولیس اہلکار سے چھینا ہوا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : پلوامہ کے کاکہ پورہ میں انکاونٹر ، تین ملی ٹینٹ ہلاک ، گولہ بارود برآمد
جموں و کشمیر : پلوامہ کے کاکہ پورہ میں انکاونٹر ، تین ملی ٹینٹ ہلاک ، گولہ بارود برآمد

پلوامہ : ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقہ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان  ہوئے انکاونٹر میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ۔ نوگام حملے میں ملوث تینوں ملی ٹنٹوں کو سیکورٹی فورسیز نے ہلاک کردیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پولیس اہلکار سے چھینا ہوا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان یہ انکاونٹر آج اعلی الصبح اُس وقت شروع ہوا ، جب سیکورٹی فورسیز نے ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ کا محاصرہ کیا ، جس دوران تلاشی کارروائی میں ایک رہائشی مکان میں چُھپے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی ۔ اگرچہ پہلے ہی سیکورٹی فورسیز کے ساتھ جھڑپ میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ۔ تاہم مزید دو ملی ٹینٹوں نے کافی دھیر تک سیکورٹی فورسیز کے ساتھ گولیوں کا تبادلہ جاری رکھا ۔


فوج کی آر آر 50 اور سی آر پی ایف کے علاوہ پلوامہ پولیس کی اس مشترکہ کارروائی میں تین ملی ٹنٹ ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شُدہ ملی ٹینٹوں کی شناخت پریچھو پلوامہ کے جُنید ایوب کے علاوہ کھیریو پانپور کے یاور وانی اور سُہیل لون کے بطور ہوئی ہے ۔ جن کے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔


آپریشن کے دوران گولی باری میں ایک رہائشی مکان بھی تباہ ہوگیا ۔ انکاونٹر کے دوران دریائے جہلم کے اُس پار پتھراو کے واقعات پیش آئے ، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں علاج و معالجہ کے لئے سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسیز نے آلٹو کار بھی برآمد کی ہے ۔ گزشتہ روز نوگام حملہ میں اس کا استعمال کیا گیا تھا ۔ اس دوران لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے پلوامہ میں آج موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا تھا ۔


بتادیں کہ گزشتہ روز سرینگر کے نوگام میں ہوئے حملے میں ایک پولیس اہلیکار شہید ہوگیا تھا ، جس کے بعد سیکورٹی فورسیز نے حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی ، جس کے تحت کاکہ پورہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو کامیابی حاصل ہوئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 02, 2021 11:19 AM IST