ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کورونا ویکسی نیشن میں تیزی لانے کے لیے اقدامات ، ان اضلاع میں ویکسی نیشن کا عمل جاری

ابتدائی مرحلے میں اننت ناگ ،بارہمولہ ،بڈگام ،سری نگر ،جموں ،کٹھوہ ،راجوری ،اورادھم پور اضلاع میں ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز ہوگیاہے۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان افراد کی نشاندہی پہلے ہی کی گئی ہے جن کو ٹیکہ کاری میں ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ حکام کا کہناہے کہ ٹیکہ کاری کی اس مہم کے لئے پہلے سے ہی مراکز پر تمام انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کورونا ویکسی نیشن میں تیزی لانے کے لیے اقدامات ، ان اضلاع میں  ویکسی نیشن کا عمل جاری
علامتی تصویر

جموں و کشمیر یو ٹی میں 25 مئی سے عمر رسیدہ اور زیادہ بیماری لاحق ہونے والے افراد کے لئے کووڈ ٹیکہ کی ایک خاص مہم شروع ہونے جارہی ہے جموں میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لینے کے بعد 18 سے لیکر 45 سال کی عمر والے افراد کے لیےٹیکہ دینے کی مہم شروع ہوگئی۔ یو ٹی کے چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرا منیم کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں جل شکتی ،لیبر و روزگار ،سماجی بہبود ،ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمینٹ محکمہ اطلاعات ،محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر کہی محکموں کے انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم اور فیملی ویلفیر کے ڈائریکٹر نے شرکت کی ۔میٹنگ میں ترجیحی بنیادوں پر 18 سے 45 عمر کے افراد میں سے ہائی رسک اور دوسرے افراد کی ٹیکہ کاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ابتدائی مرحلے میں اُن 8 اضلاع میں ٹیکہ کاری کی مہم شروع ہوگئی جہاں پر کووڈ کے زیادہ مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں



میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ویکسین کی سپلائی میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دوسرے اضلاع میں بھی یہ ٹیکہ کاری شروع ہوگئی۔ابتدائی مرحلے میں اننت ناگ ،بارہمولہ ،بڈگام ،سری نگر ،جموں ،کٹھوہ ،راجوری ،اورادھم پور اضلاع میں ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز ہوگیاہے۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ان افراد کی نشاندہی پہلے ہی کی گئی ہے جن کو ٹیکہ کاری میں ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ ٹیکہ کاری کی اس مہم کے لئے پہلے سے ہی مراکز پر تمام انتظامات کو مکمل کرلیاگیاہے۔


میٹنگ کے دوران چیف سیکریٹری نے محکمہ قانون کو یہ ہدایت دی کہ ہائی کورٹ اور دوسری ضلعی عدالتوں میں دو روز کی خصوصی ٹیکہ کاری کی مہم چلائی جائے ۔جب کہ محکمہ اطلاعات کو جموں اور کشمیر میں صحافیوں کی ٹیکہ کاری کے لئے مہم چلانے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ،محکمہ اعلی تعلیم ،اور دوسرے محکموں کو مزدوروں ،تدریسی و غیر تدریسی عملہ ،دکاندار اور دوسرے لوگوں کی ٹیکہ کاری شروع کرنے کو کہا گیا میٹنگ کے دوران محکمہ اطلاعات سے کہا گیا کہ ٹیکہ کاری کے شڈول کو وسیع بنیادوں پر تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ٹیکہ کاری مہم سے مستفید ہوسکیں ۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 26, 2021 08:04 AM IST