உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : ٹنگمرگ ۔ گلمرگ روڈ پر ٹریفک جام سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا ٹریفک شیڈول جاری، سفر کرنے سے پہلے ضرور جان لیں

    J&K News : ٹنگمرگ ۔ گلمرگ روڈ پر ٹریفک جام سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا ٹریفک شیڈول جاری

    J&K News : ٹنگمرگ ۔ گلمرگ روڈ پر ٹریفک جام سے بچنے کیلئے انتظامیہ کا ٹریفک شیڈول جاری

    Jammu and Kashmir News : میٹنگ میں کہا گیا کہ ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر اکثر ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف اور مشکلات سے بچنے کیلئے سڑک پر جمع شدہ برف کے ڈھیروں کو ہٹانے کی فوری ضرورت ہے۔ سڑک صاف کرنے والی مشینوں کو چلانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

    • Share this:
    ٹنگمرگ : گلمرگ میں ٹریفک جام سے پیدا شدہ مشکلات کو لے کر نیوز18 اردو نے ایک خبر نشر کی تھی ۔ خبر نشر ہونے کے بعد آج ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے گلمرگ میں اہم میٹنگ کی ۔ یہ میٹنگ ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر لگاتار ٹریفک جام کو کم کرنے اور سنگین مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کی صدارت میں گلمرگ کلب میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ ٹنگمرگ گلمرگ روڈ پر اکثر ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف اور مشکلات سے بچنے کیلئے سڑک پر جمع شدہ برف کے ڈھیروں کو ہٹانے کی فوری ضرورت ہے۔ سڑک صاف کرنے والی مشینوں کو چلانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

    میٹنگ میں یہ حکم دیا جاتا ہے کہ گلمرگ پر یک طرفہ ٹریفک کی اجازت دی جائے گی۔ میٹنگ میں کچھ اہم فیصلے کئے گئے جن میں صبح آٹھ بجے سے نو بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ کو گلمرگ سے ٹنگمرگ تک جانے کی اجازت ہوگی ۔ ساڑھے نو بجے سے گیارہ بجے تک ٹنگمرگ سے گلمرگ تک پبلک ٹرانسپورٹ کو جانے کی اجازت ہوگی۔ وہی ساڑھے گیارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک گلمرگ سے ٹنگمرگ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

    وہیں ایک بجے سے ڈھائی بجے تک ٹنگمرگ سے گلمرگ تک، تین بجے سے ساڑھے چار بجے تک گلمرگ سے ٹنگمرگ تک، چار بج کر پینتالیس منٹ سے پانچ بج کر پینتالیس منٹ تک ٹنگمرگ سے گلمرگ تک اور چار بج کر پینتالیس منٹ سے پانچ بج کر پینتالیس منٹ سے ہی ٹنگمرگ سے گلمرگ تک پرائیویٹ ٹینکیرس، مختلف سازوسامان سے لدھی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

    مذکورہ شیڈیول کے نتیجہ میں مسافروں بشمول ٹورسٹ،ٹرانسپورٹرز ہوٹل آپریٹرز، سٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈیول کے مطابق اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹنگمرگ سے گلمرگ روڈ پر برفباری کے بعد لگاتار ہر روز دن بھر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کافی پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا۔ گزشتہ روز بھی کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام کی وجہ سے سیاح اور سیاحت سے جڑے لوگ اپنے وقت پر منزل مقصود تک نہیں پہنچ پائے۔

    نیوز18 اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیاحوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سڑک پر سے جلد برف ہٹانے کا کام کرنا چاہئے ۔ تاکہ وقت پر سیاح اپنی منزل تک پہنچ پائیں ۔ ادھر چند روز قبل فرانس کی ایک خاتون سیاح نے گلمرگ سے ٹنگمرگ تک پیدل سفر کیا ۔ انہیں دہلی کے لئے فلائٹ تھی۔ انہوں نے گلمرگ سے ٹنگمرگ تک ٹریفک جام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: