J&K News: سرینگر گرنیڈ حملہ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف مشعل جلوس
J&K News: سرینگر گرنیڈ حملہ میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف مشعل جلوس
Jammu and Kashmir News : سرینگر میں کل کئے گئے گرنیڈ حملہ میں زخمی 19 سالہ طالبہ رافعہ بھی آج زخموں کہ تاب نہ لاکر چل بسی۔ اس طرح اس حملہ میں مارے گئے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔
Jammu and Kashmir News : سرینگر میں کل کئے گئے گرنیڈ حملہ میں زخمی 19 سالہ طالبہ رافعہ بھی آج زخموں کہ تاب نہ لاکر چل بسی۔ اس طرح اس حملہ میں مارے گئے افراد کی تعداد 2 ہوگئی۔ اس حملہ میں دو درجن افراد زخمی ہوئے تھے۔ رافعہ نے حال ہی بارہویں جماعت کا امتحاں اچھے نمبرات سے پاس کیا تھا۔ جب رافعہ کی لاش آج ان کے گھر واقع حضرت بل سرینگر پہنچائی گئی تو پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ۔ ہر شخص کی آنکھ نم تھی۔ رافعہ کے والد نذیر احمد آہ و زاری کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اب وہ رافعہ کی کتابوں اور ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب کا کیا کریں گے۔ رافعہ کی لاش بعد میں امام باڑہ حسن آباد لائی گئی۔
ادھر گھنٹہ گھر لال چوک میں اس گرنیڈ حملہ کے خلاف مشعل جلوس نکالا گیا۔ احتجاجی افراد کا ایک گروپ پہلے شیر کشمیر پارک کے پاس جمع ہوا جو بعد میں گھنٹہ گھر سرینگر پہنچا اور وہاں مارے گئے افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
اس موقع پر کارپوریٹرراج باغ شاہینہ بٹ نے کہا کہ عام انسانوں کا قتل اب برداشت نہیں ہوگا۔ شاہینہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں عام انسانوں کا قتل پاکستان کی ایما پر ملی ٹنٹ کر رہے ہیں۔ احتجاجی افراد نے" آخر کب تک " کے بینر بھی ساتھ رکھے تھے۔
ایک اور احتجاجی شخص نے بتایا کہ عام لوگوں کی بھیڑ میں گرنیڈ پھینکنے کا مطلب یہی ہے کہ حملہ آور عام لوگوں کا قتل کرنا چاہتے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔