وادی کشمیر میں باغ گُل لالہ کی پی ایم مودی نے خاص انداز میں کی تعریف، کشمیری سیاحتی شعبے نے کیا خیر مقدم
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سرینگر کشمیر میں واقع باغ گُل لالہ کے بارے میں دئے گئے بیان کا کشمیر کے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے سرینگر کشمیر میں واقع باغ گُل لالہ کے بارے میں دئے گئے بیان کا کشمیر کے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔
سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) کی طرف سے سرینگر کشمیر میں واقع باغ گُل لالہ کے بارے میں دئے گئے بیان کا کشمیر کے سیاحتی شعبے سے وابستہ افراد نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے آج سماجی رابطہ سائیٹ ٹویٹر پر لکھا " کل یعنی پچیس مارچ جموں و کشمیر کے لئے ایک خاص دن ہے۔ زبرون پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع باغ گُل لالہ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ باغ میں 64 اقسام کے پندرہ لاکھ ٹیولپ کھلے ہوئے ہیں۔" وزیر اعظم نے لکھا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے آپ جموں و کشمیر کی سیر پر جائیں اور ٹیولپ فیسٹول میں شریک ہوجائیں۔
انہوں نے لکھا کہ باغ گُل لالہ کی سیر کے علاوہ آپ جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے لوگوں کی پُر خلوص مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوجائیں گے۔ وزیر اعظم کے اس بیان سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کافی خوش ہیں ۔ ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف کشمیر کے صدر فاروق احمد کٹھو کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے پیغام کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ اس سے کشمیر میں سیاحت کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا۔
Tomorrow, 25th March is special for Jammu and Kashmir. A majestic tulip garden on the foothills of the Zabarwan Mountains will open for visitors. The Garden will see over 15 lakh flowers of more than 64 varieties in bloom. pic.twitter.com/LwRPglZ1jO
انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کے وفود نے مرکزی وزرا اور ممبران پارلیمنٹ سے بارہا یہ کہا تھا کہ کشمیر کی سیاحتی صنعت کو بڑھاوا دینے کے لئے کچھ منفرد قدم اٹھائیے جائیں۔ نیوز ایٹین اردو کے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا "میری دانست کے مطابق شاید پہلی بار ملک کے کسی وزیر اعظم نے ایسا مثبت پیغام دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ موزون وقت پر دیا گیا ایک حوصلہ افزا پیغام ہے۔" انہوں نے کہا چونکہ زیادہ تر لوگ وزیر اعظم کی بات پر یقین رکھتے ہیں لہذا اس پیغام کا سیاحوں پر ایک مثبت اثر پڑے گا اور وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں وادی کا رُخ کریں گے۔
Whenever you get the opportunity, do visit Jammu and Kashmir and witness the scenic Tulip festival. In addition to the tulips, you will experience the warm hospitality of the people of Jammu and Kashmir. pic.twitter.com/RuZorHWBrO
فاروق احمد کٹھو نے کہا " وزیر اعظم کا یہ پیغام ہمارے لئے USP ہوگا۔ ہم ملک اور بیرون ملک اس پیغام کی مارکیٹنگ کریں گے اور ہمیں توقع ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو وادی کی سیر کے لئے راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ " کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے قائیمقام صدر شیخ عاشق نے وزیر اعظم کے ٹویٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیر کی سیاحت کو پروان چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ نیوز ایٹین اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا " وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے صیح وقت پر ایسا بیان دینے سے سیاحوں اور سیاحت کی صنعت سے جُڑے لوگوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور اس سال کشمیر کی سیر کرنے کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملنے کی امید ہے۔"
شیخ عاشق نے کہا کہ اس بیان سے نہ صرف سپرنگ ٹیورازم بلکہ موسم گرما کے دوران آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ سیاحت سے وابستہ دیگر افراد جیسے ہوٹل مالکان، ہائوس بوٹ مالکان اور شکارہ والوں نے بھی وزیر اعظم کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ باغ گُل لالہ پچیس مارچ کو لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا اور اسکے بعد تین اور چار اپریل کو باغ میں ٹیولپ فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔