ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : سیاحتی مقام گلمرگ میں سلیج کی سواری کا سیاح جم کر اٹھارہے ہیں لطف

گلمرگ میں کافی تعداد میں لوگوں کا ذریعہ معاش سلیج سے وابستہ ہے ۔ گلمرگ میں سلیج سے وابستہ لوگ ہر سال برفباری کے منتظر رہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران ہی ان کی اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : سیاحتی مقام گلمرگ میں سلیج کی سواری کا سیاح جم کر اٹھارہے ہیں لطف
جموں و کشمیر : سیاحتی مقام گلمرگ میں سلیج کی سواری کا سیاح جم کر اٹھارہے ہیں لطف

سلیج کی سواری کی کافی پرانی تاریخ ہے۔ تاہم آج کل سلیج سواری دنیا کے کئی ممالک میں سیروتفریح کے طور پر استعمال میں لائی جارہی ہے ۔ برف پر سلیج چلانا آسان کام نہیں ، بلکہ ایک مشکل کام ہے ۔ سلیج لکڑی کا بنا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کے مختلف ڈیزائن ہوتے ہیں ۔ اسے چلانے کیلئے برف پرایک راستہ بنانا پڑتا ہے ۔ گلمرگ میں ان دنوں ہرسمت برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے ۔ ایسے میں سلیج سے سیاح خوب لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ ملکی اور غیر ملکی سیاح زیادہ تر برف پرسلیج کی سواری کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیج دیکھ کراوراس پرسواری کرنے سےانہیں ایک نیا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔


نیوز18 اردو سے بات کرتے ہوئے ممبئی سے آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے بتایا کہ وہ اسکیئنگ اور سلیج کی سواری کی خاطر گلمرگ آئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جتنے دن یہاں وہ رہے ہیں ، ان دنوں لگاتار وہ سلیج کی سواری کر رہے تھے۔ ایک مقامی گائیڈ نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ شاید ہی کوئی سیاح ایسا نہ ہوگا ، جوسلیج کی سواری کئے بغیرگلمرگ سے چلا گیا ہوگا ۔


گلمرگ میں کافی تعداد میں لوگوں کا ذریعہ معاش سلیج سے وابستہ ہے ۔  گلمرگ میں سلیج سے وابستہ لوگ ہر سال برفباری کے منتظر رہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران ہی ان کی اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے ۔ لیکن دفعہ 370 کی منسوخی اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات سے سیاحوں کے آنے میں کمی کی وجہ سے سلیج سے وابستہ افراد کا پیشہ بھی متاثر ہوا ۔ تاہم اب سیاحوں کی آمد کی وجہ سے ان کا پیشہ پھر سے چلنے لگا ہے ۔


قدرتی حسن سے مالا مال گلمرگ ہر موسم میں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے ۔ موسم سرما میں سرمائی کھیلوں اور دیگرسرگرمیوں میں بڑی تعداد میں سیاح دلچسپی لیتے ہیں ۔ اب جبکہ جموں و کشمیرکو یونین ٹیریٹری بنایا گیا ہے ، حکومت کو چاہئے کہ یہاں کی سیاحت کو زیادہ سے زیادہ  مستحکم بنائے اور اسے مزید فروغ دیا جائے ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کا رخ  کرسکیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 05, 2021 11:05 AM IST